26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر نارے گاوں میں 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح

Mohalla Library

اورنگ آباد 8 جنوری(ہ س)۔
مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر نارے گاوں میں واقع الہدی اردو پرائمری اسکول میں الہدی بچوں کی محلہ لائبریری کے نام سے 32ویں محلہ لائبریری کا افتتاح جناب خالد سیف الدین (سیکرٹری فیم) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی ،الہدی اسکول آف گروپ کے چئیرمین اسلم شریف صاحب، سماجی خدمتگار اسلم پٹیل،الہدی پرائمری اسکول نارے گاوں کی صدر معلمہ سمرین صدیقی ،الہدی اردو اسکول بائجی پورہ کی صدر معلمہ نادیہ باجی، گلستان اردو اسکول جہانگیر کالونی کی صدر معلمہ فہمیدہ باجی، نرگس شیخ، عرشیہ خان، منتجب الدین سر، وسیم سر کے علاوہ دیگر اساتذہ اور کثیر تعداد میں سرپرست موجود تھے۔

Mohalla Library
محلہ لائبریری میں خواتین اور بچے

32 ویں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر الہدی اردو پرائمری اسکول کے سرپرستوں کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی، جس کا موضوع لائبریری و لیابٹری کا افتتاح اور تعلیم،صحت، صفائی بیداری مہم تھا۔ ریڈاینڈلیڈ فاو¿نڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ تحریک مریم مرزا کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ کس طرح اورنگ آباد کے اقراء اردو گرلس ہائی کی آٹھویں جماعت طالبہ مریم مرزا نے گزشتہ پندرہ ماہ قبل لاک ڈاون میں گلی محلے کے بچوں کے لیے اپنی 300 نجی کتابوں سے بچوں کے لیے پہلی لائبریری شروع کی تھی اوراسے کے ساتھ نعرہ دیاتھاکہ ”تم مجھے دس ہزار روپیے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی۔“

مریم مرزاکی اس محلہ محلہ لائبریری تحریک کا شہریان اوربردارن وطن نے زبردست استقبال کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرکے غریب مسلم محلوں،جھگی جھونپڑیوں میں 32لائبریریاں شروع ہوگئیں ہیں اور ان لائبریریوں سے تقریباً سات ہزار سے زائد بچے جوڑے ہوئے ہیں۔ مریم نے اپنی پہلی لائبری کا افتتاح8جنوری 2021کو اپنے گھرمیں شروع کی تھی اس لائبریری کو سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹراے پی جے کلام کے نام سے شروع کی تھی انہوں نے یہ بھی کہاکہ مریم کی اس تحریک میں فیض عام ٹرسٹ کے سیکریٹری عبدالحسین، صنعت کار گریش مگرے،فیڈریشن آف آل مائناریٹی آرگنائزیشن کے سیکریٹری خالد سیف الدین و دیگر تنظیموں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔

Mohalla Library
مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ پر منعقد تقریب

مرزا عبدالقیوم ندوی نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں اے ایف ایم آئی اور دہلی یوتھ ویلفیئر ایسو ایشن کی جانب سے خصوصی شوشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ مریم مرزا محلہ لائبریری تحریک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر 32 ویں لائبریری کا افتتاح عمل میں آرہا ہے۔ اس تحریک سے 7600 سے زائد طلباء وابستہ ہیں۔مریم مرزا کی اس تحریک ملک اور بیرون ملک ستائش کی جارہی ہے۔جلسہ کی نظامت منتجب الدین سر نے کی اور اظہار تشکر اسکول کی صدر معلمہ سمرین صدیقی نے کیا۔

Related posts

خبر دار!ابھی اور کپکپائے گی سردی،’کولڈ بلاسٹ‘ کی پیشین گوئی

Hamari Duniya

کانگریس صدرکے انتخاب سے قبل ششی تھرور نے بڑھائی سرگرمیاں،اس رہنما سے کی ملاقات

Hamari Duniya

امریکہ میں ہم جنس شادیوں کے تحفظ کیلئے بل منظور

Hamari Duniya