29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

Al Falah High School الفلاح ہائی اسکول ملاڈمیں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

Al Falah High School

Al Falah High School

ممبئی،19؍اگست( محمد نعیم شیخ 
الفلاحہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں جشنِ آزادی کے موقع پر رسم پرچم کشائی عمل میں آئی اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کےذریعے طلباء و طالبات نے جشن یوم آزادی کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس پر مسرّت موقعہ پر پرچم کشائی بدست عرفان ابراھیم شیخ (سینئر پولس انسپکٹر دنڈوشی پولس اسٹیشن ) عمل میں آئی۔ ان کے ہمراہ معروف سماج کارکن آصف ملکانی ، الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل محمد طاہر شاہ بھی موجود تھے۔

Al Falah High School

پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن سے ہوا۔پرنسپل محمد طاہر شاہ نے کہا کہ اج یوم آزادی کے موقعہ پر ہم سب اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے دیش کی آزادی کو برقرار رکھیں گے۔ اور ملک عزیز کی ترقی و کامرانی کے لیے مستقل کوشاں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Muzaffarnagar Independence Day- مظفرنگر کے انعام العلوم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔

اس موقعہ پراسکول کی سطح پر منعقد کردہ مقابلوں کے انعامات دیےگئے۔ اختتامی خطاب میں پرنسپل محمد طاہرشاہ نے طلباء  و طالبات کی سرگرمیوں اور ان کی پیشکش کو سراہا۔ اور آپ نے کہا کہ مسلسل اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہیں۔ مزید انھوں نے کہا کہ ہمارا ماحول مٹی اور پانی سے ہی ہماری بقا ہے۔ ان کی قدر کریں اور ان کی آبیاری کی کوشش کریں۔ آپ نے تمام مہمانان ٗ اساتذہ طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

زید پور ممبر اسمبلی گورو کمار راوت کو پانچ رکنی وفد نے دو نکاتی میمورنڈم سونپا

Hamari Duniya

سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت

ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ایماء پر ریاست بھر کے ضلعی دفاتر میں چودھری چرن سنگھ کی برسی پر خراج عقیدت پروگرام ایس پی دفاتر میں منعقد کیے گیے:

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ کابڑے پیمانے پر معطلی جمہوریت کے لئے خطرہ: شاہ نواز قادری

Hamari Duniya