Reliance Foundation Postgraduate Scholarship
نئی دہلی،19اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
ملٹی ڈسپلنری سینٹر فار ایڈوانسڈ رسرچ اینڈ اسٹڈیز(ایم سی اے آر ایس) جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایم ایس سی ویرولوجی کی سال اول کی طالبہ محترمہ فاطمہ رضوی کو ریلائنس فاونڈیشن اسکالر شپ ملی ہے۔اس اسکالرشپ کے تحت انھیں چھ لاکھ روپے ملیں گے۔ریلائنس فاونڈیشن نے انھیں ملک گیر پیمانے پر سخت انتخابی عمل کے ذریعے منتخب کیا ہے اور ان کی علمی حصولیابیوں، قائدانہ صلاحیت اور ان میں آگے چل کر اپنے اختصاص کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انتخاب کے لیے بنائے گئے پینل کے ماہرین، ایکسیلینس کے تئیں ان کے رویے، ترقی کی ذہنیت،قائدانہ صلاحیت، برادری کے تئیں ان کے عہد،یکجتی اور ان کے ہمت وحوصلے سے کافی متاثر تھے۔
Reliance Foundation Postgraduate Scholarship
یہ بھی پڑھیں
ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے
ریلائنس فاونڈیشن نے 2لاکھ تک کی سکالر شپ کیلئے 5ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان کیا
محترمہ رضوی نے ایم سی اے آرایس کے فیکلٹی اراکین ڈاکٹر جاوید ا قبال، ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر موہن جوشی،ڈاکٹر سوم لتا،ڈاکٹر جیوتی شنکر رائے چودھری،ڈاکٹر امت شرما اور ڈاکٹر اروموگم مدھومالار کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر موہن جوشی کی اہم اور بیش قیمت نگرانی و سرپرستی اور مفید و کارآرمد مشوروں کے تئیں اپنے جذبہ امتنان کا اظہار کیا۔ انھوں نے ایم سی اے آر ایس کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسین اور موقع،تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے جامعہ انتظامیہ کا خاص طورپر شکریہ ادکیا۔