October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

افغانستان کا یہ اسٹار آل راونڈر ون ڈے کرکٹ کوکہے گا الوداع

Afghan Cricket player

کابل،08نومبر:افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیاہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے کہا ہے کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے محمد نبی نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔نصیب خان کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نبی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ 39 سالہ محمد نبی نے 2009ءمیں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2019ءمیں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد نے مولانا عبدالروف ندوی سے تعزیت کی

Hamari Duniya

ویمن پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل )میں ثانیہ مرزاکو ملی بڑی ذمہ داری، کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر

Hamari Duniya

ICC Female director: آئی سی سی کی پہلی آزاد خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی اپنے عہدے سے مستعفی

Hamari Duniya