25.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
کھیل

ICC Female director: آئی سی سی کی پہلی آزاد خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی اپنے عہدے سے مستعفی

ICC Female director:

ICC Female director:

دبئی، 22 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔ اندرا نوئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ پیپسیکو کی سابقہ سی ای او، جو عالمی ادارے کی پہلی آزاد خاتون ڈائریکٹر تھی،ں اب اس عہدہ پر فائز نہیں ہیں۔ کرک بز کے مطابق ان کا دور گزشتہ ماہ کولمبو میں منعقدہ سالانہ کانفرنس کے ساتھ ختم ہوگیا۔
ہندوستانی نژاد امریکی نوئی نے کولمبو کانفرنس کے دوران آن لائن میٹنگ میں شرکت کی اور اس موقع پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آئی سی سی اب ایک ایسے موزوں امیدوار کی تلاش میں ہے جو آزاد ڈائریکٹر کے میعار پر پورا اتر سکے۔ تذکرے ہیں کہ ایک آسٹریلوی خاتون ان کی جگہ لیں گی۔ چنئی میں پیدا ہونے والی امریکی کاروباری خاتون نوئی نے جون 2018 میں ابتدائی دو سالہ مدت کے لیے آئی سی سی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آئی سی سی کے آئین کے مطابق ایک آزاد خاتون ڈائریکٹر دو سال کی تین مدت کے لیے اہل ہیں اور جولائی 2024 میں ان کی تین مدت کار مکمل ہوگئی ہے۔

ICC Female director:
نوئی کو سب سے پہلے آئی سی سی میں ششانک منوہر نے مقرر کیا تھا، جو آئی سی سی کے سابق چیئرمین اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سابق صدر ہیں۔ اس کے بعد انہیں دو مرتبہ سروس میں توسیع ملی۔ آئی سی سی میں شامل ہونے سے پہلے نوئی نے 2006 سے 2018 تک پیپسیکو کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ICC Female director:
خاتون ڈائریکٹر کی رخصتی کے بعد آئی سی سی کا طاقتور بورڈ اب 16 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 12 مکمل ارکان، تین ایسوسی ایٹ نیشنز ڈائریکٹرز اور صدر شامل ہیں۔ حالانکہ اب بورڈ میں 17 ارکان ہوں گے۔ یہ نمبر اہم ہے کیونکہ ڈائریکٹرز نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے جس کے لیے آئی سی سی نے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Related posts

قطر میں ورلڈ کپ دیکھنے والے شائقین کوشاندار تحفہ

Hamari Duniya

کتنی بڑھ گئی ہے وراٹ کوہلی کی دولت، کہاں کہاں سے آتے ہیں پیسے

Hamari Duniya

عالمی کپ میں بھارت سے شکست کوہضم نہیں کرپارہا ہے پاکستان ،بابرکی کپتانی پر تنقید

Hamari Duniya