26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد نے مولانا عبدالروف ندوی سے تعزیت کی

Wasiullah Madni
سدھارتھ نگر،08 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آج مورخہ:7فروری23بروزمنگل ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے نائب امیر مولاناعبدالرشید مدنی کی قیادت میں شش رکنی موقر وفد مولانا مطیع اللّہ مدنی،رکن جمعیت حلقہ بڑھنی، مولانا شفیع اللہ مدنی،امیر حلقہ شہرت گڑھ،مولانا وصی اللہ مدنی، ناظم جمعیت،مولانا سعود اختر سلفی، نائب ناظم ضلعی جمعیت ،مولانا قمراعظم سراجی، استاد الہلال پبلک اسکول نے مورخ جماعت، بزرگ عالم دین اور معروف قلم کار مولانا عبدالروف
صاحب ندوی کے دولت کدہ بمقام تلسی پور میں قبیل مغرب ان کی زیارت وملاقات کی سعادت حاصل کی اور ان کے جوان رعنا فرزند ارجمند اقبال احمد خاں کی اچانک وفات پر ان کی تعزیت فرمائی، یہ جاں گسل اور اندوھناک واقعہ غموں سے نڈھال مکرمی مولانا ندوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے یقیناً کافی باعث رنج و غم ہے، عمر رسیدہ باپ کے سامنےجواں سال لخت جگر کا انتقال دل خراش اور جسم کے ہر رونگٹے کو کھڑاکردیتاہے، بقول ندوی صاحب وہ صحت مند اور توانا تھے،میری صحت اور دواؤں کی فراہمی کا خصوصی خیال کرتے تھے،بظاہر انہیں کوئی مہلک اور بڑی بیماری نہیں تھی،لیکن جو چیز نوشتہ تقدیر میں ثبت تھا وہ وجود پذیر ہوا جس پر ہم بسروچشم راضی ہیں،بیماری اور وفات کا دورانیہ چند منٹوں پر مشتمل تھا، حرکت قلب کے باعث ان کی آواز ہمیشہ کے لیے بند ہوگئی،اور اس دارفانی سے دارباقی کی طرف روانہ ہوگئے-انا لله وانا اليه راجعون،.
اللہ ہمارے محترم ندوی صاحب اور ان کے غم زدہ اہل خانہ کو صبر وشکیب کی توفیق عطاکرے اور برادرم اقبال احمد خاں کی بشری لغزشوں کودرگزر کرتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت النعیم میں جگہ عطا فرمائے، آمین
ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے بتایا کہ ذمہ داران جمعیت نے ان کے لواحقین و پسماندگان کواہل خانہ کو صبرجمیل کی تلقین کرتے ہوئے متوفی کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے پرخلوص دعائیں کیں، اور مولانا موصوف نے اپنی کتاب “کاروان سلف” ہدیہ میں دیا، بعد ازاں علماء کرام یہ قافلہ تلسی پور ہی میں واقع “مرکز السلام التعلیمی والخیری” کے بانی ومدیر شیخ منصور احمد مدنی کی پرخلوص دعوت پر ان کے معروف علمی مراکز فوزان پبلک اسکول، معہد عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن الكريم وتجويده اور طاہرہ گرلس انٹرکالج کا تفصیلی معائنہ کیا، پرشکوہ کشادہ عمارتیں،خوب صورت مناظر، بہتر معیار تعلیم اور عمدہ انتظام وانصرام دیکھ ہر کسی کو دلی فرحت ومسرت حاصل ہوئی اور تمام منتظمین بطورِ خاص اس ادارہ کے صدر شیخ منصور احمدمدنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان علمی مراکز اور دین اسلام کے مضبوط قلعوں کی تعمیر و ترقی اور بقا و استحکام کے لیے دعائیں کیں-
اس موقر وفد کے ایک اہم رکن ماہنامہ “نور توحید” نیپال کے ایڈیٹراور جامعہ خديجة الكبرى کے مفتی وشیخ الحدیث مولانا مطیع اللہ مدنی تھے، جو شیخ منصور احمد  مدنی کے استاد تھے وہ اچانک اپنی اس ملاقات کی باریابی پرنازاں تھے اور بار باراس علمی قافلہ کو خیرمقدمی اور اپنی خوشیوں کو الفاظ کا جامہ پہنارہے تھے، بہت دیر تک ہم لوگ اس چمنستان علم وادب کے ظاہری حسن وجمال سے لطف واندوز ہوتے رہے، اس کے بعد شیخ کی خواہش و اصرار پر چائے نوشی کادور چلا، شیخ کے حسن اخلاق، عمدہ ضیافت اور علمی ودینی خدمات لائق تحسین اور قابل رشک ہیں- اللہ انہیں سلامت رکھے اوران کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت بخشے، آمین

Related posts

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کے طلبائ کیلئے انگریزی کی کوچنگ پر پابندی، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Hamari Duniya

ٹیم انڈیا ٹی20 ورلڈ کپ 2022میں شکست: ایک سال کے اندر پوری طرح سے تبدیلی ہوجائے گی ٹیم انڈیا

Hamari Duniya