October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسلام مخالف شدت پسند لیڈر کی پارٹی کو زبردست کامیابی، یوروپ میں مسلمانوں کے نفرت میں ہوگا اضافہ

ایمسٹرڈم،24 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔

اسلام مخالف ڈچ لیڈر گیرٹ ویلڈرز نے نیدر لینڈز میں حیران کن کامیابی حاصل کرلی۔
انتہائی دائیں بازو کے رہنما کی جماعت پارٹی فار فریڈم حکومت سازی کے لیے اتحاد قائم کرنے کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔
اٹھانوے فیصد شمار ووٹوں کے مطابق گیرٹ ویلڈرز کی جماعت کو 150 میں سے 37 نشستیں مل گئیں، وی وی ڈی اور نیوسول کنٹریکٹ سے اتحاد ہوا تو ان کی81 نشستیں بن جائیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گیرٹ ویلڈرز کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
انتہاپسند ویلڈرز کی فتح نے یورپ بھر میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، دائیں بازو کی جماعتوں کے یورپ میں مضبوط ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گیریٹ ویلڈرز کی شناخت دنیا بھر میں اسلام مخالف دہشت گرد کی ہے جس نے کئی مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کی ہے، اور اسلام مخالف پروپیگنڈا پھیلانے میں پیش پیش رہا ہے۔ اور اس کی سیاست کا ایجنڈا بھی اسلام مخالف ہی رہا ہے۔

Related posts

Maulana Asghar Ali Salafi: ملک وملت اورانسانیت کی تعمیر وترقی اور امن وشانتی کیلئے نعمت آزادی کی قدر کریں

Hamari Duniya

پرنٹ والیکٹرونک میڈیاکے اردو صحافیوںکو سپاسنامہ اور مومنٹو سے نوازا گیا

Hamari Duniya

  کانگریس نے اپنے پہلے صدر مولانا آزاد کو کیا فراموش ،اشتہار میں تصویر ندارد

Hamari Duniya