تلسی پور،24 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
اطلاع کے مطابق مورخہ 22 نومبر بروز بدھ معروف و مشہور تعلیمی ادارہ الحکمہ ایجوکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ تلسی پور ضلع بلرام پور کا اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دورہ کیا قبل اسکے امیر جماعت نیز عالمی شہریت یافتہ داعی حضرت مولانا سید معراج احمد ربانی حفظہ اللہ و محترم عبدالعلی عبدالحق سلفی ڈاکٹر عبدالکریم صاحب سلفی علیگ،شیخ اکبر علی و جناب عبیدالرحمن صاحب ریاضی نیز شفیق چودھری حفظہ اللہ مورخ جماعت حضرت مولانا عبدالرؤف خان ندوی حفظہ اللہ کی عیادت کے لیے تلسی پور پہونچے عیادت فرمائ نیز جماعتی و ملک کے حالات حاضرہ پر مفید گفتگو ہوئ ساتھ ہی ساتھ پوری ٹیم خصوصاً امیر جماعت و سید معراج احمد ربانی حفظہ اللہ نے بیماری کی حالت میں تصنیف و تالیف کے کاموں کو سراہا نیز ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ شفاء یابی اور لمبی عمر کی دعائیں دی طعام کے بعد
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر امام مہدی سلفی حفظہ کا الحکمہ ایجوکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ کا دورہ ہوا طلبہ و طالبات نیز اساتذہ کرام کو تعلیم و تربیت پر روشنی ڈالی شعبہ حفظ کے بچوں سے قرآنِ پاک کی آیات سنی نیز طالبات کو چند احادیث کی تفسیر و کئ اہم مفید مسائل پر روشنی ڈالی نیز جامعہ کے نصاب تعلیم و کلاس روم ہاسٹل عالی شان مسجد و جامعہ کی لائبریری و دیگر شعبوں کا معائینہ کیا طلبہ و طالبات کے قیام طعام نیز نصاب تعلیم پر خوشی کا اظہارِ کیا واضح رہے کہ ایسے موقع پر معروف و مشہور سماجی کارکن فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا ممبئی کے جنرل سکریٹری محمد ظفر عبدالرؤف محمدی و محمد شارق سلفی و سیج کنسلٹنٹس ممبئی کے مالک محترم عبیدالرحمن ریاضی و جملہ اساتذہ موجود تھے جامعہ کے بانی و مدیر عام محترم اسرار الحق مدنی مقیم نیوزیلینڈ سے امیر محترم نے فون پر مبارکباد پیش کی نیز نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا اسکے بعد معروف تعلیمی ادارہ مرکز السلام التعلیمی الخیری جروا روڈ تلسی پور کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ جامعہ کے مدیر شیخ منصور مدنی حفظہ اللہ کو بذریعہ فون مبارکباد پیش کی۔