17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا بلرام پور و سدھارتھ نگر میں  تشریف آوری اور والہانہ و پرجوش استقبال

تلسی پور (بلرام پور)، 23 نومبر(ایچ ڈی نیوز )۔

 سلام ایجوکیشنل سوسائٹی اینڈ ویلفیئر سوسائٹی تلسی پور،بلرام پور(یوپی)کے صدر مولانا منصور احمد مدنی نے بتایا کہ اخوان جماعت کویہ خبر دیتے ہوئے مجھے انتہائی مسرت وشادمانی حاصل ہورہی ہے کہ امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث،ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ان دنوں ضلع سدھارتھ نگر وبلرام پور کے بعض مواضعات میں ہونے والے دینی اجلاس عام میں خطاب اورشرکت کی غرض سے تشریف لائے ہوئے ہیں، 22نومبر کو جامعہ سراج العلوم السلفیہ،جھنڈا نگر، نیپال کےتعلیمی شعبہ جات اور خدیجہ الکبری کی زیارت کی،جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگر کے فعال وسرگرم ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے امیر محترم کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ضلعی جمعیت کی موجودہ سرگرمیوں پر تھوڑی دیر گفتگو ہوئی، امیر محترم نے ضلعی جمعیت کی حالیہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دعائیں دیں، مہمان گرامی کے پروگرام کے مطابق ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے انہیں الوداع کہا،وہاں سےامیرمحترم جےنگراکےاجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے،مغرب کی نماز جمعیت اہلِ حدیث،تلسی پور کی مسجد میں ادا کی،کسی نیک دل بندے کے ذریعہ مجھے امیر محترم کے ورود مسعود کا پتہ چلا تو میں نےاپنےنورنظراسامہ منصور اور ادارہ کے دوسرے اہم ذمہ داروں کو امیر محترم کی شایانِ شان استقبال و ضیافت کے اہتمام اور سلام ایجوکیشنل ایند ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام تینوں اداروں کی زیارت پر مامور کیانیزمیں نے موصوف سےفون پر رابطہ کیا اور دعوت قبول کرنے کی گزارش بھی کی،آپ نے میری دعوت کو انشراح صدر کے ساتھ قبول کرتے ہوئے میری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے

*سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی* پرتشریف لائے اور مجھے میزبانی اور ضیافت کا موقع دیا،

 “سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی”کے زیرانتظام” طاہرہ گرلز انٹر کالج، فوزان پبلک اسکول اور مدرسہ عبداللہ بن مسعودلتحفيظ وتجويد القرآن الكريم کا دورہ کرایا گیا،ان اداروں کے قیام کے بنیادی اہداف ومقاصد اور تعارفی کلمات کے درمیان ان کے نمایاں خصوصیات وامتیازات سے جب امیر محترم اور ان کے ہمراہ دوسرے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا گیاتوداد و تحسین کے ساتھ دعائیں دے رہے تھے،طاہرہ گرلز کالج میں فزکس، کیمسٹری،بائیولوجی،ہوم سائنس اور کمپیوٹر کاالگ الگ لیب، سائنس،آرٹ اور کامرس تینوں سائیڈ کی سرکار سے منظوری کے علاوہ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے لیے اضافی وقت وجگہ کا بھی انتطام ہے، شعبہ تحفیظ کے بچوں کی تلاوت،بستر، الماری اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے،قدم قدم پر استاد گرامی محسن جماعت مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کاذکرخیر آتارہاجن کی مخلصانہ دعاؤں اور شبانہ روزکاوشوں سےمیراہرخواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، میری ذاتی زندگی اور ان مراکز کے قیام میں ان کی بے لوث قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ انہیں غریق رحمت اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، آمین

امیرمحترم نے تعلیمی اداروں کےدورےاورامتیازی خصوصیات وسہولیات کا عینی مشاھدہ کرکے بے انتہا خوش تھے، ذمہ داروں کے عمدہ نظم و نسق حسن انتظام،حسن ضیافت اور بہتر تعلیم کی خوب تعریف کی بطورِ خاص ادارہ کے بانی وصدر مولانا منصور احمد مدنی کی قابل رشک خدمات کو بہت یاد کیا گیا۔ تینوں اداروں کی زیارت کے بعد ہمارے اساتذہ کرام نے آپ کے پروگرام کے مطابق اپنی گاڑی سے جلسہ گاہ جے نگرا لے گئے۔

امیر محترم کے استقبال وضیافت میں اسامہ منصور نگران مرکز السلام التعلیمی الخیری،مولانا محمد الیاس سلفی، پرنسپل فوزان پبلک اسکول، محمد مشاہد ،راشد احمد ، سرفراز احمدحافظ عبدالرحیم فیضی، حافظ فیروز احمد عثمانی،حافظ محمد احمد عثمانی، مولانا شارق سلفی، وسيم احمد اور محمداسلم مینیجر سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی سایہ کی طرح لگے رہے اور خوب خوب تکریم کی۔-

اللہ ہمارے امیرمحترم کے علمی، دینی ودعوتی اور جماعتی خدمات کو قبول کرے۔آمین

Related posts

دنیا کی نظریں بھارت پر مرکوز ، بھارت نے باقاعدہ طور پر سنبھالی جی 20 کی صدارت، ملک بھر میں جوش و خروش  

Hamari Duniya

معمار آئین ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کر نے پر امت شاہ استعفیٰ دیں

Hamari Duniya

دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان نورا کشتی جاری

Hamari Duniya