35 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

غزہ میں گھمسان کی جنگ،5 اسرائیلی فوجی ہلاک، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ

Gaza-Israel war

غزہ،12نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
غزہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی میں مزید 5 فوجی مارے گئے، غزہ پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران ہفتے کو ایک افسر اور 4 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔دوسری جا نب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج اتوار کو غزہ کے جنوب مغرب میں اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک فوجی کیریئر کو’الیاسین 105‘ گولوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔دریں اثناءاسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے اطراف کے قصبوں میں آج تیسری بار سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
کل ہفتے کو القسام نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں محور میں ’ال یاسین 105‘ گولوں سے اسرائیلی فوج کی 3 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ ’مجاہدین نے مارٹر گولوں سے مارس فوجی کیمپ کو تباہ کر دیا‘۔غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ 37ویں روز میں جاری ہے ، جب کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کسی فوری جنگ بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا ہے۔زمینی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت میں غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں کا نیا سلسلہ دیکھا گیا۔ جب کہ غزہ کی پٹی کے متعدد مقامات پر پرتشدد جھڑپیں اور اسرائیلی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے الشاطی کیمپ میں پرتشدد جھڑپوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اسلحہ کے ایک مبینہ گودام کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اندر سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الشفاءہسپتال کا زمینی اور ہوائی راستے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ہسپتال کے ارد گرد جھڑپوں کے علاوہ ہسپتال پر اسرائیلی فوجی ڈرونز کو بھی پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

Related posts

ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بے باک صحافی عزیز برنی کی کتاب ” ہند نامہ ” کا رسم اجراء

Hamari Duniya

فائنل میں پہنچ گیا پاکستان، آخری وقت میں فارم میں لوٹے بابر اور رضوان

Hamari Duniya

موربی پل سانحہ پر جمعیة علما ءہند کا اظہار رنج و غم

Hamari Duniya