ممبرا،14 جولائی (حسسین سلطان) :اردو لٹریری فورم کے بینر تلے ماہانہ ادبی نشست کا اہتمام ایک قدیم ادبی روایت ہے. ڈاکٹر اسد اللہ خان بھی اس روایت پر تقریبا دس برسوں سے کاربند ہیں. جو ان کے والد مرحوم نعمان امام (خان نصیب) نے 80 (اسسی) کی دہائی میں شروع کی تھی. لہذا مورخہ 13 جولائی 2024.ء بروز سنیچر، شام آٹھ بجے ڈاکٹر اسد اللہ خان انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے نعمان امام آڈیٹوریم میں یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو لٹریری فورم کے بینر تلے مشہور زمانہ ممتاز صحافی عزیز برنی کی کتاب ” ھندنامہ” کے رسمِ اجراء کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مہمانان کی حیثیت سے عبید اعظم اعظمی، عرفان جعفری، ابراہیم خلیل عابدی، عبداللہ مصرود ، امتیاز بستوی، سلیم رشک، تابش رام پوری، تفسیر عالم وغیرہ نے شرکت کی اورمختلف اخبارات کے صحافی، پترکار ، اساتذہ کرام، شعراء، ادباء اور اردو داں و اردو خواں افراد نے پروگرام کے آخری حصے میں صاحب کتاب عزیز برنی سے “ہند نامہ” کے بابت اور ان کے بے باک صحافتی سفر پر سوال و جواب کے ذریعے اپنی موجودگی کا اظہار کیا .صاحب کتاب عزیز برنی صاحب کی موجودگی میں جلسے کی صدارت نامور صحافی سعید حمید نے فرمائی اور اعجاز ہندی نے کتاب ” ہندنامہ” پر اظہار خیال کیا. پروگرام کے کنوینر حسین سلطان(صحافی) اورعبدالرحمن چودھری نے گل و شال کے ذریعے مہمانوں کا استقبال کیا. نظامت کے فرائض ضیاء اللہ خان نے انجام دیے۔ مغرب بعد سے جاری تقریب رسم اجراء عشائیہ کے ساتھ تقریبا گیارہ بجے اختتام پذیر ہوئی۔