17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

قومی یوم تعلیم پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم اہم سماجی ضرورت :شہاب الدین رحمانی قاسمی

National education day

نئی دہلی11نومبر: عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اورویل بینگ ٹرسٹ نئی دہلی نے مشترکہ طور پر گیارہ نومبر قومی یوم تعلیم (نیشنل ایجوکیشن ڈے ) کی مناسبت سے تعلیمی بیداری مہم بٹلہ ہاؤس، جامعہ نگر ،دہلی میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ چلائی۔ جیسا کہ پورے ہندوستان میں آج کے دن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر نیشنل ایجوکیشن ڈے منایا جا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے عزیزیہ رحمانی فاونڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے اپنے علاقے میں بچوں کے درمیان تعلیمی بیداری مہم منانے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے درمیان کتابیں اور قلم بھی تقسیم کیا تاکہ ایک پڑھا لکھا سماج پیدا ہو۔
عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا محمد شہاب الدین رحمانی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی مہم وہ بھی ایک بڑی شخصیت جو معمار قوم کے نام سے جانی جاتی ہے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں چلانا ایک اعلی سوچ کی مثال ہے۔انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مولانا کی زندگی کے بارے میں نئی نسل کو بتاتے رہنا چاہیے۔ ویل بینگ ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ شہنواز احمد نے آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیا اور کہا کہ اس تعلیمی بیداری مہم کا اس لیے انعقاد کیا گیا تاکہ نئی نسل کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے اور مولانا کی زندگی سے سبق لیا جائے۔اس تعلیمی بیداری مہم میں نہ صرف بڑے بلکہ بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں بھی شریک ہوئے۔ بچوں کے درمیان فری میں مختلف موضوعات کی کتابیں اور قلم کے علاوہ کھانے کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔
ڈاکٹر شاہد اقبال،اسسٹنٹ پروفیسر کیرو ری مل کالج نے کہا کہ عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے کئی پروگرام میں میری شرکت ہوئی ہے۔ اس طرح کی مہم بچوں کے لیے بیحد مفید ثابت ہوگی۔
مولانا محمد شارب ضیاءرحمانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کے دن تعلیمی بیداری مہم ایک سماجی ذمہ داری ہے،عوام میں تعلیم کے تئیں بیداری پیداکرنااہم کام ہے، عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے بہتر کام کیا ہے۔ اس کے لیے اس کے ذمہ داران دل سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انجینئر محمدشاہد بھی اس مہم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے اندر اس طرح کی بیداری مہم ہوتی رہنی چاہیے۔اس سے ایک اچھا سماج پیدا ہوگا۔ بشری رحمانی استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر نے خوشی ظاہر کی کہ بچوں کے لیے یہ ایک یاد گار لمحہ ہے. ام حبیبہ استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر، فاریہ،سید احتشام رضوی، ابو ساجد نواب، شہزاد احمد، محمدظفر علی، انجینئر محمدفہد رحمانی وغیرہ نے اس مہم میں حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Related posts

جماعت اسلامی خواتین ونگ کا قوم کی بیٹیوں سے اپیل، سماج میں آجا ئے گی بڑی تبدیلی

Hamari Duniya

لوک سبھا الیکشن:انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی میں شروع کی انتخابی مہم

Hamari Duniya

اپوزیشن اتحاد کیلئے خوشخبری، یہ بڑی پارٹی بنگلورو کی میٹنگ میں کرے گی شرکت

Hamari Duniya