March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

موربی پل سانحہ پر جمعیة علما ءہند کا اظہار رنج و غم

Mehmood Madani

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
: جمعیة علما ءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے موربی گجرات میں پل سانحہ میں اب تک ایک سو پینتیس لوگوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کی جان کاہ موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مقامی جمعیة علماءہند کو ہدایت دی ہے کہ بلاتفریق مذہب وملت لوگوں کی راحت رسانی اور بچاﺅ کے عمل میں ہر ممکن مدد کریں۔مولانا مدنی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ مصیبت کی اس گھری میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ہے۔مولانا مدنی نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کی جانیں گئیں ہیں، ان کو معقول معاوضہ دیا جائے ، نیز زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کا بندوبست کیا جائے۔مولانا مدنی نے قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
اس سلسلے میں جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیة علماءگجرات اور ضلع یونٹ راج کوٹ کے ذمہ داروں سے با ت ہوئی ہے۔ واقعہ کی تفصیل بہت تکلیف دہ ہے، سبھی مذاہب کے ماننے والے اس واقعہ سے متاثر ہیں۔جمعیة علماءکے خدام ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ اس افسوسناک واقعہ کے متاثرین خود نہ تنہا نہ سمجھیں۔

Related posts

مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند ہم جنس پرستوں کی شادی کے سخت خلاف

Hamari Duniya

ٹی 20عالمی کپ میں خراب کارکردگی:پہلا استعفیٰ آگیا

Hamari Duniya