October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اترپردیش کے اس تاریخی شہر کا نام تبدیل ہونا طے؟ میونسپل کارپوریشن نے تجویز کو منظوری دی

Aligarh

علی گڑھ، 07 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
گزشتہ کئی برس سے ریاست کے علی گڑھ ضلع کا نام بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہے، جس کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ منگل کو علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھا جائے۔
فی الحال علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں علی گڑھ کا نام بدل کرہری گڑھ کرنے کی تجویز پاس کی گئی ہے، جسے اب حکومت کو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ حکومت جلد ہی اس کی منظوری دے گی۔ میئر نے بتایا کہ ایوان کی میٹنگ میں ایک کونسلر کی طرف سے علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر تمام کونسلروں نے متفقہ طور پر رضامندی دی ۔

Related posts

سپریم کورٹ سے عبداللہ اعظم کوراحت نہیں، الہ آباد ہائی کورٹ کو ہدایت

Hamari Duniya

یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے؟

ہندی اُردو ادبی تنظیم,سمرپن کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya

جی 20 اجلاس میں شرکت کےلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دہلی پہنچے

Hamari Duniya