نئی دہلی،09ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
اجلاس کے موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ولی عہد کا پرجوش معانقے سے استقبال کیا۔ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
اطلاع کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اور سعودی بھارت سٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔