مظفرنگر:20مئ( عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) مقامی محلہ کیول پوری قمر ہاؤس میں ہندی اردوادبی تنظیم “سمرپن” کے زیرِ اہتمام ایک شعری محفل کا انعقاد عمل میں آیا ،جس کی صدارت ذکی انجم صدیقی دیوبندی نے کی،نظامت کے فرائض ڈاکٹر آس محمد امین نے انجام دیئے۔ اس موقع پر شاعرہ سشیلا شرما نے اپنا مجموعہ کلام “دھوپ کا گجرا”سمرپن کے سرپرست عبد الحق سحر کو پیشِ کیا۔ چند اشعار باذوق قارئین کی نذر ہیں۔👇
یہ اچانک کس لئے ہاتھوں میں پتھر آگئے
وہ تواک پاگل تھا بے چارہ تمہیں کیا ہوگیا،
عبدالحق سحر مظفرنگری
میرے پیچھے پڑی ہیں تین بدروح
غریبی،تنگ حالی،جیب خالی،
لکی فارو قی حسرت
اتنا غم ہے اب لوگوں کے چہروں پر
کوئی ہنسے تو نوٹنکی سی لگتی ہے،
ذکی انجم صدیقی
غم کا بازار سیاست میں سجانے والے
کتنے ظالم ہیں الٰہی یہ زمانے والے،
محترمہ عرشی میرٹھی
باغ لگاؤ پھل پاؤگے
آگ لگاؤ جل جاؤگے،
ایشور دیال گپتا
اترتا جارہا جھوٹا خمار آہستہ آہستہ
ہمیں آنے لگا اب توقرار آہستہ آہستہ،
سنیتا سولنکی مینا
زخم دل کاکوئی علاج نہیں
اس لئےکوئی احتجاج نہیں،
مصطفیٰ کمال
ہےتجھی سےشب میری تجھ سے ہی سویرا ہے
اب زبان پر ہرپل راگ صرف تیرا ہے،
شریمتی سو شیلا شرما
بس یہی سوچ کے فٹ پاتھ پہ سوجاتا ہوں
لوٹ کر گاؤں میں اب کون دوبارا جائے،
اشرف ہلال قاسمی
کٹے گی شب غم اگر دھیرے دھیرے
محبت کی ہوگی سحر دھیر دھیرے،
وسیم جھنجھانوی
ایک دن قتل کی میرے یہ گواہی دیگا
خون ناحق ہے جو ،خنجر پہ لگارہنےدو،
الطاف مشعل
تمہاری بزم سے دلکش گلاب لائے ہیں
ہم اپنے ذہن میں جینے کے خواب لائے ہیں،
سپنااگروال
غم سے تھا لبریز میرا دل مگر
آنکھ سے آنسوکوئی ٹپکا نہ تھا،
آس محمد امین
ماں کے قدموں میں میری جنت ہے
ماں دعا دل کی اور منت ہے،
شریمتی وجیہ گپتا
مات ہوگی تیری چالوں ہی سے شاطر ایک دن
سامنے آؤں جب میں بن کے ماہر ایک دن،
سلیم جاوید کیرانوی
انکے علاوہ محفل مشاعرہ میں ناہید ثمر کاوش، جگاڑ دیوبندی، محترمہ عرشی چوہان میرٹھی، محبوب عالم ایڈوکیٹ ،لئیق مظفرنگری،رضا شاہپوری،برجیش گرگ شاہپوری،وغیرہ نے بھی اپنے عمدہ کلام سے سامعین کو نوازا۔ کنوینر ایشوردیال گپتا گیت کار نےسبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔