9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

عالمی یومِ اردوکی تیاریوں کا لیا گیا جائزہ

Syed Ahmad Khan

نئی دہلی، 7 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔

عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ دریاگنج میں بزرگ صحافی جناب جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 9 نومبر 2023 کو دہلی میں منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں طے پایا کہ ماہر اقبالیات پروفیسر ایمریٹس دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالحق کی صدارت میں ’عالمی یوم اردو‘ کی تقریب سہ پہر تین بجے غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین اولیا، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے قومی صدر اور ’عالمی یوم اردو‘ منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ گزشتہ 26 سال سے ہم اردو ڈے کا اہتمام کر رہے ہیں اور عوام کی جانب سے خاطرخواہ نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ یہ امر یقینا خوش ا?ئند ہے۔ لیکن افسوس کہ سرکاری سطح پر اردو کی صورت حال روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ضروری اقدام کریں گی اور اس موقع پر پاس ہونے والی تجاویز کے ذریعہ اردو کو مزید فروغ ملے گا۔

غالب اکیڈمی میں منعقد ہونے والی مذکورہ تقریب میں مہمانان مکرم میں شامل ماہر لسانیات اور سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ پدم شری پروفیسر اخترالواسع، سابق ممبرپارلیمنٹ م۔افضل صاحب، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر خالد محمود، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر شہپر رسول، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق پروفیسرڈاکٹر سلیم قدوائی، ڈاکٹر سیّد فاروق، مولانا محمد رحمانی، سابق ایم ایل اے حلقہ مصطفی آباد حسن احمد، پریس کلب آف انڈیا کے نومنتخب صدر سینئر صحافی گوتم لہری، نیپال سے مولانا آزاد جھنڈانگری، ڈاکٹر عمیر منظر، ڈاکٹر عقیل احمد، معروف صحافی معصوم مرادآبادی اور سہیل انجم وغیرہ ”اردو کی ترویج و ترقی کا لائحہ عمل“ کے عنوان پر اظہار خیال کریں گے۔ حسب سابق اردو زبان اور صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی چند شخصیات کو عالمی یوم اردو ایوارڈز سے سرفراز کیا جائے گا جس میں فہیم احمد (ایڈیٹر، یو این آئی، اردو سروس نئی دہلی) بھی شامل ہیں اور ’عالمی یوم اردو‘ یادگار مجلہ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ میٹنگ کے اہم شرکاءمیں نوشاد احمد، ڈاکٹر محمد آفتاب ضیاءلودھی، محمد اویس، حکیم اعجاز احمد اعجازی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاءالرحمن، حکیم آفتاب عالم، علیم انصاری، محمد ارشد چودھری، مولانا معراج احمد خاں ندوی وغیرہ شامل ہیں۔ تمام شرکاءکا شکریہ محمد عمران قنوجی نے ادا کیا۔

Related posts

ایم سی ڈی الیکشن میں مجلس اور چند شیکھر کی پارٹی میں اتحاد، بگاڑ دے گا کئی پارٹیوں کا کھیل

Hamari Duniya

فلم’آدی پورش‘میں بھگوان رام، ماں سیتا اوربجرنگ بلی کی توہیں، کیا معافی مانگے گی بی جے پی

Hamari Duniya

پریس کلب آف انڈیا میں اردو کے پہلے شہید صحافی مولوی باقر کی تصویر لگائی گئی

Hamari Duniya