29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

نیپال میں خوفناک زلزلہ سے تباہی پرجمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا اظہا ر رنج وغم

Jamiat Ahle Hadees Nepal earthquake

نئی دہلی،04نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اپنی ایک پریس ریلیزمیں گزشتہ شب نیپال میں آئے زلزلے سے ہوئے جان ومال کے اتلاف پر شدےد رنج وغم کا اظہار کےاہے۔ پریس ریلیز میں مہلوکین کے پسماندگان نیزمتاثرین سے اظہار ہمدردی کیا گیا ہے اورعوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ ان مشکل حالات میں وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور بلاتفریق مذہب وملت جوبھی صورت بن سکتی ہے متاثرین کی خاطر خواہ امداد کریں۔

علاوہ ازیں ملکی و عالمی امداد رساں ایجنسیوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرین کی مناسب امداد کے انتظامات کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت روئے زمین خاص طورسے مشرق وسطیٰ میں جس طرح ظلم وزیادتی اور ناحق خون بہانے کا سلسلہ جاری ہے یہ بذات خود ایک بہت بڑا سانحہ ہے جس نے پوری انسانیت کے ضمیر کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے اور امن وشانتی کے قیام پریقین رکھنے والوں کو بے چین کردیاہے۔اسی طرح پڑوسی ملک نیپال میں آئے اندوہناک زلزلہ نے انسانیت کو ایک اور آزمائش میں مبتلا کردیا ہے یہ ہم لوگوں کے لئے انتہائی رنج وغم کا باعث ہے۔ قدرتی آفات ہوں یا انسان کی طرف سے پیدا کردہ آفت وبحران دنیا ئے انسانیت کو ہر طرح کے بحران وآفت کامل جل کر حل نکالنا چاہئے اور ہرکمزورکی مددکرنی چاہئے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ کی آمدسے بڑے پیمانے پر جان ومال کی تباہی قدرتی نظام کا حصہ ہے۔ اس قسم کے حادثات سے انسان کو عبرت حاصل کرنی چاہئے اور رب ذوالجلال کے حضوراپنے گناہوں سے توبہ واستغفارکرناچا ہئے۔

واضح رہے کہ نیپال میں آئے خوفناک زلزلہ سے اب تک 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ راحت وبچاؤ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نیپال کے وزیراعظم پرچنڈا نے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا ہے۔اور راحت وبچاؤ کے کام میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

ستیندر جین کو وزیر کے عہدے سے  ہٹایا جائے: کانگریس کا مطالبہ

Hamari Duniya

چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ہوئے نبی رحمت ﷺ کوئز مقابلہ میں نمایاں مقام لا نے والے مرد وخواتین اعزاز سے سرفراز

Hamari Duniya

دہلی کے سرکاری اسکولوں کے ساتھ ایم سی ڈی اسکولوں میں بھی میگا پی ٹی ایم، والدین میں جوش وخروش

Hamari Duniya