28.7 C
Delhi
March 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وزیراعظم کے جھوٹے جملوں سے تنگ آچکے ہیں عوام، الیکشن میں سکھائیں گے سبق: سید عدنان اشرف

Adnan Ashraf

نئی دہلی،05اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے نیشنل میڈیا انچارج سید عدنان اشرف نے بتایا کہ ملک بھر میں انڈیا اتحاد کی لہر ہے۔ ملک کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوام مخالف پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ دس سالوں میں ملک کے آئین ، مہنگائی ، بے روزگاری ، پرچہ لیک اور مآب لنچنگ کو لے کر کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے،اورجس طرح سے پورے ملک میں کسانوں کے اوپر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے گئے، ملک کے لئے تمغہ حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑیوں کو جنتر منتر پر گھسیٹا گیا،ان تمام مدعووں پر وزیراعظم کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے۔ سید عدنان اشرف نے بتایا کہ وہ خاص طور سے وزیراعظم نریندر مودی کی میرٹھ ریلی کودیکھ رہے تھے اور انہیں امید تھی کہ وہ اس بار وہ ملک کے عوام سے کھلے منچ سے جھوٹ نہیں بولیں گے، اورلوگوں سے ان کے کھاتوں میں 15-15لاکھ روپے دینے کے وعدوں، کالا دھن واپس لانے اور کسانوں کے قرضے معافی سے متعلق انہوں نے نہ تو کوئی جواب دیا اور ان ہی ایک جملہ بولا، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی مایوسی ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور مودی جس طرح سے 400پار کا جھوٹابیانیہ بنا کر ملک کے عوام کوگمراہ کررہے ہیں اس کا جواب عوام الیکشن میں ضرور دیں گے۔انہوں نے بی جے پی کے 400کے بیانہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر 400کے پار کچھ ہوگا تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں پٹرول، ڈیزل اور کھانے کے تیل کی قیمت ہوگی۔

سید عدنان اشرف نے امروہہ لوک سبھا سے متعلق جس ان کا آبائی ضلع ہے کہا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار کنوردانش علی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے جارہے ہیں۔انہیں سبھی ذات اور مذہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے اورچاروںطرف سے ان کو ووٹ مل رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کا چناو اور بہتر ہوجائے گا۔انہوں نے آج کانگریس کے صدر دفتر میں شاندار تقریب کا انعقاد کرکے جاری کئے گئے انتخابی منشور کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا یہ انتخابی منشور کانگریس کی گارنٹی ہے، جسے کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ہر حال میں پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک انتخابی منشور نہیں ہے بلکہ عوام کے مسائل ہیں جسے کانگریس پارٹی نے عوام کی رائے لے کرتیار کیا ہے۔ اگرملک کے عوام کانگریس پارٹی کو موقع دیتے ہیں تو ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کی طرح کانگریس اپنے تمام وعدے پورے کرے گی۔ اور عام لوگوں کو راحت دینے کا کام کرے گی اور ساتھ ساتھ ہی ملک کے گنگا جمنی تہذیب کو دوبارہ قائم کرنے کا کام کرے گی۔انہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعہ مدارس کو راحت دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے ایک سازش کرکے یوپی میں مدارس کو بندکرنے کی کوشش کی تھی اور سپریم کورٹ نے اس کے منصوبوںپر پانی پھیر دیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی کے کویت دورہ کی پوری تفصیل، ہندوستان اور کویت کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

Hamari Duniya

چند دنوں کے اندر ایک اور طیارہ حادثہ ،124مسافروں کی موت،دو افراد کو بچا لیا گیا

Hamari Duniya

India Bangladesh Trade: بھارت۔ بنگلہ دیش کے درمیان 16 ارب ڈالر کی تجارت : بنگلہ دیش میں تشدد کی وجہ سے گجرات کے کاروباریوں کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان

Hamari Duniya