جماعت اسلامی ہند کی ذیلی اسلامی کاروباری تنظیم ”رفاہ چیمبرس “کے تحت منعقدہ پروگرام میں امیر حلقہ سلیم اللہ خاں کا خطاب
نئی دہلی 8فروری:جماعت اسلامی ہند کی ذیلی اسلامی کاروباری تنظیم ”رفاہ چیمبرس “کے تحت گریما گارڈن یونٹ کے تحت گرین فیلڈ اسکول پسونڈا صاحب آباد میں آج گریما یونٹ کے ذریعہ انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کل 80 افراد نے شرکت کی۔ 11.30 بجے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام شروع ہوا۔ سلطان صلاح الدین جو دہلی رفاہ کے انچارج ہیں۔ یہ اور ان کی چار افراد پر مشتمل ٹیم نے جماعت اسلامی ہند دہلی کی ذیلی یونٹوں سے ربط کرکے اس علاقے میں موجود کاروباری افراد کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سلطان صلاح الدین نے پروگرام میں تشریف لائے کاروباری لوگوں کا استقبال کیا۔
صلاح الدین نے پروگرام کا تعارف پیش کیا اس کے بعد رفاہ کے جنرل سکریٹری جناب افضل بیگ نے رفاہ کی تفصیلات پیش کیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی تقریر میں کاروبار کرنے کا اسلامی نظریہ پیش کیا اور تاجروں کو اپنے کاروبار کو اگلے درجے تک کیوں لے جانا ضروری ہے کیوں ہے اس پر روشنی ڈالی۔ پھر انہوں نے کاروبار کو مزید ترقی کے لیے اگلے درجے تک لے جانے کے تقاضے پیش کیے ہیں اور اس سلسلے میں اپنا تجربہ بھی پیش کیا ہے۔ اس کے بعد اختتامی کلمات جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے صدر محمد سلیم اللہ خان نے پیش کیے۔ انہوں نے دہلی میں رفاہ کی پہل اور ساتھ ہی ساتھ سہولت مائیکرو فائننس کے ماتحت چلنے والے سہیوگ کو آپریرٹو سو سائٹی اور زکوٰةسنٹر انڈیا کے اقدامات کا بھی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ”یہ تنظیم مسلمانوں کو اسلامی طرز سے کاروبار کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی ۔
الحمد اللہ بہت قلیل عرصے میں اس تنظیم نے ہزاروں لوگوں کو کاروبار کرنے اور اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔ یہ تنظیم خالص اسلامی بنیاد پر لوگوں کو ٹریننگ دینے کا کام کرتی ہے تاکہ مسلمان کاروبار میں دیگر طبقوں سے پیچھے نہ رہیں اور ان کا کاروبار بھی خیرو برکت والا ہو، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ہر طرح کا تعاون پیش کیا جاتا ہے۔زیادہ تر آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اظہار تشکر اسکول کے مالک مسٹر شاداب کے پیش کرنے کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔