Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

غزہ میں زمینی حملہ میں اسرائیلی فوج کو شدید نقصان

Gaza Israel

غزہ،یکم نومبر۔ غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 9 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 320 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر ابراہیم بیاری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے سینٹرل جبالیہ بٹالین کے کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابراہیم بیاری کو شہید کیے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Related posts

نیپال کرکٹ ٹیم کو ملا نیا ہیڈ کوچ، اس بھارتی کرکٹر کو ملی ذمہ داری

Hamari Duniya

یوکرین کے صدر زیلینسکی کی کارحادثہ کا شکار

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوئی، وقف بورڈ بدعنوانی معاملہ میں لڈن کو بھی ضمانت

Hamari Duniya