اعظم گڑھ، یکم نومبر(عبد الرحیم شیخ ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
لکھنؤ اعظم گڑھ مین شہ راہ واقع ننداؤں موڑ پر گذشتہ شب چشمہ محل وتاج آئی کیئر سینٹر پربی جے پی کے مشہور رکن دنیش لال یادو عرف نرہو ممبر آف پارلیمنٹ اعظم گڑھ کا قافلہ جیسے ہی رکا،فورا ڈاکٹر عزیر عالم و ڈاکٹر سلیم احمد نے پرجوش استقبال کیا،ویسے یکایک گاڑی کی رفتار تھم گئی،اور ان کی ایک جھلک پانے کے لئے لوگوں کا ہجوم لگ گیا،کیوں کہ ان کو لوگ اب تک فلموں میں ہی دیکھتے تھے،لیکن سامنے دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔
علاقے کے سینئر صحافی ابوالبشر اعظمی نے ٹرینوں کے ٹھہراؤ اور اعظم گڑھ سے ممبئی کے لئے نئی ٹرین چلانے کی اپیل اور سرائے میر اسٹیشن پر دیگرسہولیات سے باخبر کرتے ہوئے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی،انھوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فوراً وزیر ریل سے فون پر بات چیت کی،اور علاقائی لوگوں کومطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں جب ڈاکٹرعزیرعالم اور ڈاکٹر سلیم احمدسے دورہ کے متعلق سوال کیا گیا،تو انھوں نے کہا یہ ان کا دورہ کوئی سیاسی نہیں تھا بلکہ ان سے تعلقات ہمارے قدیم ہیں،