August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

گزشتہ 6 برسوں سے محروم بچوں کو اسکول سے جوڑ رہا ہے ویزن 2026 کا ’کمیونٹی لرننگ سینٹر‘

Amanatullah Khan

نئی دہلی،16اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

ملک 77 واں ہوم آزادی منا رہا ہے، ملک کا ہر فرد ہر سال اس قومی تہوار کا حصہ بن کر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتا ہے.اوکھلا ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کنچن کنج میں قائم سی ایل سی مرکز پہونچ کر محروم بچوں کے ساتھ یوم آزادی منایا.اس موقع پر انہوں نے وزن 2026 کے کمیونٹی لرننگ سینٹر کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے یہاں آکر بے خوشی ہوئی کہ یہ سینٹر اسکول سے محروم بچوں کو اسکول سے جوڑ نے کا کام کر رہا ہے. تعلیم سے آراستہ سماج ہی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے. تقریب میں 100 سے زائد شریک بچوں نے حب الوطنی پر مبنی دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

سماجی تنظیم ‘سب کی سیوا’ کے صدر عبدالوحید نے بچوں کی شاندار کار کردی پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے. اسکول جانے سے محروم کنچن کنج کے بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کی یہ کاوش لائق تحسین بھی ہے اور لائق تقلید بھی۔واضح ہو کہ یہ سینٹر کنچن کنج میں انتہائی پسماندہ ‘کوڑا چننے’ والے خاندانوں کے بچوں کو پہلے اپنے سینٹر میں داخلہ لیتا ہے اور پھر ان کو بنیادی تعلیم دیکر اسکول داخلے کے لیے لازمی اور ضروری دستاویزات بنواکر سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلاتا ہے۔یوم آزادی کی اس تقریب میں وزن 2026 کے کمیونٹی ڈیولپمینٹ شعبے کے سعد رحمٰن سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔

Related posts

مساجد صرف نماز کی ادائیگی کے لیے نہیں ، دینی تعلیم کا فروغ بھی ضروری : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya

دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو جلد از جلد کی جائے: دہلی مسلم مجلس مشاورت

Hamari Duniya

بین الاقوامی یوگا ڈے : باقاعدگی سے یوگا کرنے سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ بھی صحت مند رہتا ہے،یوگا قدیم ہندوستان کا تحفہ ہے: جمال صدیقی

یوگا ڈے کے موقع پر درگاہ مٹکا پیر صحن میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی طرف سے یوگاسن کا مظاہرہ کیا گیا۔:

Hamari Duniya