27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

فیس گروپ نے معزز شخصیات کومہاتماگاندھی ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا

Face Group Award

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
گاندھی جینتی کے موقع پرفیس گروپ کے ذریعہ مہاتما گاندھی ایکسیلنس ایوارڈ 2022 کا انعقادشکر پور واقع ٹرپل ایس اسٹیڈیو میں کیا گیا۔ ڈاکٹر مشتاق انصاری کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں فیس گروپ کے چیئرمین، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان اور سب ڈویڑنل مجسٹریٹ راجندر کمار مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ یمناپار ڈیولپمنٹ بورڈ دہلی حکومت کے سابق نائب صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر اجیت سنگھ گلاٹی، کرشنا نگر ضلع کانگریس کے صدر گروچرن سنگھ راجو، آپ لیڈران حاجی شاہنواز، راج بالا سنگھ، سروکون وولٹیج اسٹیبلائزر کمپنی کے سی ایم ڈی حاجی قمر الدین صدیقی، ہاشمی دوا خانہ کے ڈائریکٹر علیم ہاشمی، سونم بیکرز کے سی ایم ڈی حاجی ریاض الدین انصاری، میڈیا 24-7 کے ایڈیٹر معروف رضا، جرنلزم ٹوڈے کے گروپ ایڈیٹر جاوید رحمانی، آل انڈیا ایجوکیشن مومنٹ سکریٹری محمد الیاس سیفی وغیرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے عدم تشدد کی بنیاد پر ملک کو آزاد کرایا اور ملک کو منظم کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ راجندر کمار نے کہا کہ ہم سب کو مہاتما گاندھی کے پیغام پر عمل کرنا چاہیے۔ گاندھی جی نے عدم تشدد اور بھائی چارے کا پیغام دیا، سودیشی کو اپنایا اور کھادی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف حقوق کی بات کرنا مناسب نہیں، ہمیں ملک اور معاشرے کے تئیں اپنا فرض بھی ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جس میں چائلڈ آرٹسٹوں نے حب الوطنی پر مبنی رقص پیش کیا اور گلوکارہ سونو چندیل، ثمر خان، کنچن چودھری، یوگیش ملک، تبسم انصاری وغیرہ نے اپنی آواز میں نئے پرانے گیت اور سمرن اروڑہ نے رقص پیش کیا۔ پیش کیے گئے پروگرام کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ نظامت عظمیٰ انصاری اور دلکش چوہدری نے مشترکہ طور پرکی۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ اویناش سریواستو، سماجی کارکن عرفان انصاری، صحافی اویس احمد، مجاہد اختر کو مہاتما گاندھی ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اور ماڈل اداکارہ سوگم شیخاوت، راشد سیفی، جران قریشی، سلیم انصاری، اشوک تریہان، اروند وتس، شاکر انصاری، نوشاد بیگم، زرین صدیقی، شکتی شرما، رینوکا چودھری، رینو رستوگی، رنجنا گپتا اور دانش ایوبی وغیرہ کو گیس آف آنر کے خطاب سے نوازا گیا۔

Related posts

دہلی کی شاہی عیدگاہ میں ڈپٹی مئیر آل مُحمّد اقبال کا ایک مہینے میں دوسری بار دورہ

Hamari Duniya

سعودی عرب کی جانب سے کاٹھمنڈو میں 10-11 کو حفظ قرآن پاک کا مسابقہ نیپال میں تاریخ ساز ہے۔

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دہلی کے بزرگ اورجواں عمر قلمکاروں کا پانچ روزہ ادبی اجتماع

Hamari Duniya