نئی دہلی ، 02 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
کنچن کنج میں واقع کمیونٹی لرننگ سنٹر (سی ایل سی) نے تعلیمی سیشن کی تکمیل پر جشن منایا جس میں بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. تقریب میں شریک مقامی کمیونٹی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نےبچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کمیونٹی لرننگ سینئر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک انتہائی مؤثر پروگرا م ہے. اس کے تحت ایسے بچوں کو اسکول جو ڈراپ آوٹ ہیں انہیں سینئر سے جوڑ کر بنیادی تعلیم دیکر رسمی تعلیم کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور پھر ان کو اسکول میں داخل کرایا جاتا ہےنیز تعلیم میں کمزور بچے اسکول نہ چھوڑیں انہیں باقاعدہ اسکول کے مضامین کی کوچنگ بھی کرائی جاتی ہے.
سماجی تنظیم ‘سب کی سیوا’ اس سینئر کے انتظامات دیکھتی ہے۔ اس کی شروعات 2017 میں ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم فرید عالم نے اپنے گھر سے کی تھی بعد میں باقاعدہ سینئر قائم کیا گیا.گزشتہ 6 برس میں سات سو سے زائد بچوں کو ریمیڈیل کلاس کے بعد اسکول میں داخل کرایا گیا ہے. فی الحال سو سے زائد بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔
اس کا بنیادی مقصد معاشی و سماجی طور پر پسماندہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، بعد ازاں قریبی اسکولوں میں ان کے اندراج کی سہولت فراہم کرنا۔ مزید برآں، یہ مرکز خواتین کو ضروری پیشہ ورانہ تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔یہ سینئر دہلی میں کنچن کنج، میوات، ہریانہ اور کولکاتہ میں قائم کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے یتیموں کی کفالت کے شعبے کے سربراہ ظہور احمد، ماہر تعلیم محمد جاوید اقبال، قمر افضل، امامہ صابری, ماہر تعلیم حسیب صاحب، خلیل احمد صاحب، سبکی سیوا کے کو آر ڈینیٹر شیخ اسید نے شرکت کی۔