October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کرسٹیانو رونالڈو چھوڑ رہے ہیں سعودی فٹبال کلب النصر؟ یہ ہے بڑی وجہ

Ronaldo

ریاض، یکم مئی(ایچ ڈٰی نیوز)۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب  میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کی وجہ سےکیا ہے۔ایک رپورٹ  کے مطابق، ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیریز نے اُنہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے  ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38 سال کے ہو گئے تھے اور تب سے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔

وہ اپنے فٹبال کیریئر کے 800 سے زائد گول کے ساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

Related posts

جب پاکستانی کھلاڑی کو اپنی بیوی کو الماری میں بند کرنا پڑگیا

Hamari Duniya

آئی پی ایل2023کیلئے سج گیا اسٹیج،کول اور جارح کپتانوں کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

Hamari Duniya

بائیڈن ہیرس کو لے ڈوبے، ڈیموکریٹس کے رہنماؤں نےامریکی صدر پر شکست کا سارا ملبہ ڈال دیا

Hamari Duniya