17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

بائیڈن ہیرس کو لے ڈوبے، ڈیموکریٹس کے رہنماؤں نےامریکی صدر پر شکست کا سارا ملبہ ڈال دیا

Joe Biden

واشنگٹن، 07 نومبر: امریکہ میں صدارتی انتخابات اختتام پذیر ہوچکے ہیں، ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد جہاں ان کے حامیوں میں خوشی کی لہر ہے اور جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہیں ان کی مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی شکست کے بعد ان کے حامیوں میں مایوسی ہے۔ اور ان کی پارٹی اپنے امیدوار کی شکست کی وجوہات کو تلاشنا شروع کر دیاہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی شکست پر ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی شکست پر کئی ڈیموکریٹک رہنما غصے میں ہیں اور وہ شکست کا ذمہ دار صدر جوبائیڈن کو قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 3 ماہ قبل صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والی کملا ہیرس کو صدر کی پالیسیز جاری رکھنے کے اعلان پر شکست ہوئی، ان کی اس شکست پر کچھ ڈیموکریٹس پارٹی کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹس نے الزام لگایا کہ پارٹی نے صدر جوبائیڈن کی ذہنی صحت کے بارے میں اپنے حامیوں سے جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے نے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی اور پھر صدر کو انتخابی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔

ڈیموکریٹس نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کو اپنی صحت سے متعلق کچھ چھپانا نہیں چاہیے تھا اور انہیں جلد انتخابی عمل سے دور ہوجانا چاہیے تھا۔

رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس کے ایک معاون نے کہا ہے کہ نائب صدر کی انتخابی مہم شروع سے ہی ان کی غیرمقبول صدر کے ساتھ وفاداری کی وجہ سے برباد ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کسی ایسے شخص سے انتخاب جیت سکتے تھے جو صدر کی پالیسیز سے الگ ہوجاتا، امیدوار مختلف پالیسیاں پیش کرتا اور تبدیلی کے امیدوار کے طور پر عوام کے سامنے پیش ہوتا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل 2023 میں جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ انتخاب میں حصہ لیں گے، ان کے اس اعلان کو بہت سے ڈیموکریٹس نے شکوک و شبہات کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔

Related posts

سعودی عرب میں دنیا بھر کے ستاروں کا میلہ،امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

Hamari Duniya

نفرت انگیز تقاریر ہی فسادات کی جڑ ہیں انہیں سختی سے روکنے کی ضرورت

Hamari Duniya

آپ کتنے ظالم ہیں! آپ اقلیت لفظ بھی نہیں بول سکتے:انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے اقلیتوں کے مسائل کو اٹھایا

Hamari Duniya