ممبر پارلیمنٹ ای ،ٹی محمد بشیر کی صدارت میں دہلی میں میٹنگ کا انعقاد
نئی دہلی یکم مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ دہلی پردیش کی میٹنگ ممبر پارلیمنٹ ای ،ٹی محمد بشیر کی صدارت میں دہلی میںمنعقد ہوئی ۔جس میں پارٹی کی فعالیت اور توسیع پر انہوں نے دہلی کے ممبران سے بات چیت کی ۔گزشتہ مارچ میںپارٹی کی 75ویںسالہ جشن سہ روزہ پلیٹینیم جبلی چنئی میں منعقد ہواتھا ،جس میں شمالی ہند میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے پرزور دیا گیا تھا۔اسی سلسلے کی کڑی کے تحت پارٹی نے دہلی میں اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی کے لیے بڑی تعداد میں ایم ایس ایف اور دیگر افراد موجود تھے۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے ملت کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس وقت امت مسلمہ انتہائی نازک دور سے گزررہی ہے ۔جہاں ایک طرف فسطائی طاقتیں انہیں مغلوب کرنے کی کوشش کررہی ہیںوہیں دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے معمولی معمولی بات پر مسلمانوں کے جائیدا د پر بلڈوزر چلانے کا انتہائی سفاک طریقہ اختیار کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا آج کل دہلی میں بلڈوزر کا قہر جاری ہے ،راستوں کو کشادہ کرنے کے بہانے مسلمانوں کی عبادت گاہوں ،مساجد،مدارس اور درگاہوں پر بلڈوزرچلاکر مسمار کیا جارہا ہے یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے۔پارٹی اس سلسلے میں قانونی طریقہ اختیار کرنے پر غور کررہی ہے ۔
اس موقع پر پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ ’’فلم دی کیرالہ اسٹوری بنا کر مخصوص فرقہ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایک ایسے من گھرت کہانی کا سہارا لیا جارہا ہے جس کی مسلم سماج میں کوئی حقیقت کبھی ہو ہی نہیں سکتی ہے ۔اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف ماحول تیار کرنے کی کوشش ہے ۔یہ انتہائی مذموم کوشش ہے ۔اس لئے پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس فلم پر پابندی لگا کر ملک کی سالیمیت کو برقار رکھنے کی کوشش کریں ۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک میں انارکی پھیلنے والے عناصر پر قدغن لگائیں ۔