October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کرنا ہرش مندر کو مہنگا پڑا، اب ہوگی سی بی آئی جانچ

Harsh Mander

نئی دہلی ، 20 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی وزارت داخلہ نے سماجی کارکن ہرش مندر کی این جی او’امن برادری‘ میں غیر ملکی عطیہ کے لین دین سے متعلق معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو جانچ کا حکم دیا ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ہرش مندر کے خلاف الزامات کی جانچ سی بی آئی کو سونپی ہے۔ ہرش مندر کی این جی او پر فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مندر یو پی اے کے دور حکومت میں سونیا گاندھی کی سربراہی والی قومی مشاورتی کونسل کے رکن تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سال 2021 میں بھی ان کے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔مندر کو بیرون ملک سے غلط طریقوں سے چندہ وصول کرنے سمیت دیگر کئی الزامات کا سامنا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ مندر نے بچوں کے گھروں میں رہنے والے بچوں کو سی اے اے کے خلاف مظاہروں میں بھیجا تھا۔

Related posts

شردھا قتل: برآمد ہڈیوں کی ڈی این اے جانچ کے بعدنیا انکشاف

Hamari Duniya

تین ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 8 افراد ہلاک

Hamari Duniya

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر یاد کیاگیا

Hamari Duniya