9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

تین ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 8 افراد ہلاک

Earthquake -India

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت ، نیپال اور چین میں منگل کی دیر رات1:57بجے زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی۔ بھارت میں دہلی، اترپردیش،بہار،اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش،ہماچال پردیش اور جموں وکشمیر کے کئی شہروں میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ تباہی کی خبریں نیپال سے سامنے آرہی ہیں۔یہاں کے دوتی میں ایک گھر گرنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اتراکھنڈ کے پتھیورا گڑھ میں بدھ کی صبح6:27پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کی شدت پیما مرکز نے4.3ریکارڈ کی ہے۔ نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Related posts

ملائیشیا کے سابق صدر کی اہلیہ رشوت خوری کی مجرم قرار

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں بلڈوزر کلچر پر اجیت پوار نے لگائی لگام

Hamari Duniya

Sharad Pawar: این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات

Hamari Duniya