32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

پہلے لاک ڈاؤن کی تلخ حقیقت کو ظاہر کرے گی ’بھیڑ‘، ٹریلر جاری

Film Bheed

ٹی سیریز نے راجکمار راو¿ اور بھومی پیڈنیکر کی کووڈ -19 وبائی امراض پر مبنی فلم ’بھیڑ ‘ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ٹی سیریز نے جمعہ کو اپنے یوٹیوب چینل پر دو منٹ سے زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کی۔ ٹریلر پہلے لاک ڈاون کی تلخ حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔ فلم ’بھیڑ‘ 24 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہدایتکار انوبھو سنہا نے فلم کے ذریعے کورونا کی پہلی لہر میں ملک گیر لاک ڈاون کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم ’بھیڑ‘ کی کہانی اس درد کو بیان کرتی ہے جو لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو برداشت کرنا پڑا۔ اس فلم میں راجکمار راو ، بھومی پیڈنیکر ، آشوتوش رانا ، آدتیہ سریواستو ، پنکج کپور ، دیا مرزا جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم ’ بھیڑ ‘ کی ہدایت کاری انڈسٹری کے معروف ہدایت کار انوبھو سنہا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انوبھو سنہا ’آرٹیکل 15‘ اور ’ ملک ‘ جیسی فلمیں کر چکے ہیں۔ فلم’بھیڑ‘ کی کہانی انوبھو سنہا ، سومیا تیواری اور سونالی جین نے لکھی ہے۔ فلم کو انوبھو سنہا اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
ٹریلر کی شروعات بنارس کی بھیڑ سے ہوتی ہے۔ اس ٹریلر میںاعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ، “ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون ہو گا۔ اس کے بعد ٹریلر دکھاتا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران سڑکوں پر کتنی بھیڑ ہوتی ہے۔ ٹریلر میں لوگوں کے تمام مسائل دکھائے گئے ہیں اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کورونا کے دوران پورے ملک میں کس طرح کے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راج کمار راو نے کہا ’ بھیڑ‘ 2020 کے لاک ڈاون کی سنگین صورتحال کو دکھایا جائے گا۔ ملک اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ بھیڑ میں کام کرنا میرے لیے بہت جذباتی تجربہ تھا۔ انوبھو سنہا حقیقی زندگی کی کہانیاں سنانے میں ماہر ہیں اور یہ فلم بھی ایسی ہی ہے۔

Related posts

ملی قائدین نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کے اعلان کی مذمت کی

Hamari Duniya

خوشخبری: ملک کا مشہور تعلیمی ادارہ اوکھلا میں جلد شروع کرے گا اقامتی درس گاہ

Hamari Duniya

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دو طرفہ امور پر چیک وزیر خارجہ لیپاوسکی سے ملاقات کی

Hamari Duniya