کیرانہ:7جون(عظمت اللہ خان /ایچ ڈی نیوز) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام “یونانی اُپچار” جنتا کے دُوار، مشن 2025‘ کے تحت 85 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ حکیم اجمل خاں یونانی اسپتال، محلہ افغانان، کیرانہ, ضلع شاملی میں لگایا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے فائدہ حاصل کیا۔ جس میں خواتین اور بچوں کے امراض، جوڑوں کا درد، جگر گردہ و امراض معدہ، کھانسی بخار کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی۔ اعزازی خدمات پیش کرنے والوں میں طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور کن کن کے لیے ہے اور ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ان کے علاوہ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاء الرحمن اجملی، حکیم مولانا سیّد یاسر، ڈاکٹر ڈمپل شرما، ڈاکٹر مان، اسرار احمد اُجینی، چودھری محراب، چودھری محبوب، ڈاکٹر عشرت، ڈاکٹر خالد، محمد وکیل چودھری، ڈاکٹر مرسلین، محمد وکیل چودھری، ڈاکٹر مرسلین، ڈاکٹر جاوید وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ کیمپ کے اختتام پر کیرانہ سے نومنتخب ممبرپارلیمنٹ محترمہ اقراء حسن چودھری سے مہمانانِ کرام نے ملاقات کی اور اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور طب یونانی کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کیمپ لگانا کارخیر بھی ہے اور عوام میں بیداری کا سبب بھی۔ اس لیے یہ سلسلہ حسب روایت کامیابی سے چلتا رہے۔ کیمپ کے آخر میں تمام لوگوں کا حکیم مولانا سیّد یاسر کیرانوی نے شکریہ ادا کیا۔
