16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

دوست کی بیٹی کی فلم اسکریننگ میں پہنچیں ریکھا نے دیسی انداز میں ڈھایا قہر

Film-Mili-special-screening

جھانوی کپور کی فلم ملی  اسپیشل اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارہ علی خان ، وکی کوشل ، اننیا پانڈے سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔ ان ستاروں میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دوست اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنے روپ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اس دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ فلم آج یعنی چار نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔
اس دوران ریکھا مکمل طور پر دیسی اوتار میں نظر آئیں۔ انہوں نے گولڈن بارڈر والی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ بالوں میں گجرا ، بالیاں ، سرخ لپ اسٹک اور سندور پہنے وہ بلاکی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ دوسری جانب جھانوی کپور گولڈن کلر کے شرارا سوٹ میں کافی معصوم اور پیاری لگ رہی تھیں۔ویڈیو میں ریکھا جھانوی کو حیرت اور خوشی سے دیکھ رہی ہیں۔ اس دوران وہ اسے پیار سے گلے بھی لگاتی ہے۔ اس کے بعد دونوں نے کیمرے کے سامنے ایک ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور مداح ریکھا کے اس انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملی ایک سرواﺅول تھرلر فلم ہے۔ فلم میں جھانوی کپور کے علاوہ منوج پاہوا اور اداکار سنی کوشل بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔فلم میں جھانوی ٹائٹلر رول میں ہیں۔ جبکہ منوج ملی کے والد سنی کوشل ملی کے بوائے فرینڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری متھوکوچی زیویئر نے کی ہے، جبکہ اسکرین پلے رتیش شاہ کا ہے۔

Related posts

Iran-Israel war: ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لئے اہداف کا تعین کرلیا، ممکنہ اہداف کا نقشہ بھی جاری کردیا

Hamari Duniya

قرقی کی کارروائی شروع ہوتے ہی بھاگتے بھاگتے تھانے پہنچا بہار شریف کو جلانے والا بجرنگ دل کا شدت پسند

Hamari Duniya

ہنر اور صلاحیت کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور جرمنی کے درمیان معاہدہ 

Hamari Duniya