25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹوٹے گا ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کا یہ بڑا ریکارڈ!۔

Ahmadabad Cricket ground

احمدآباد،07مارچ(ہ س)۔
آسٹریلیا کے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کایہ شاندار ریکارڈاحمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹسٹ میچ کے دوران ٹوٹنا طے ہے۔ واضح رہے کہ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میںٹیسٹ میچ میں ایک دن میں91ہزار112شائقین کے میچ دیکھنے کا ریکارڈ ہے۔ جو2013-14میں ایشیز سیریز کے دوران قائم ہوا تھا۔ اب اس ریکارڈ پر خطرات کے بادل چھائے ہیں ہیں۔ اور یہ ریکارڈ ٹوٹنا طے ہوگیا ہے۔کیونکہ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد میں ہونے والے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے میچ دیکھنے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ وینیو ہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ایک دن میں ٹیسٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 9 مارچ سے احمد آباد کے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں 1 لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ نگاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ ریکارڈ کئی ہزار کے فرق سے ٹوٹ جائے گا۔رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی مداح بڑی تعداد میں احمد آباد پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

Related posts

ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹاپ 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دینے کا اعلان مرکزی حکومت کا نیا جملہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

ویژن 2026 نے کیا یہ شاندار کام، خوب ہور ہی ہے تعریف

Hamari Duniya

اگلا نشانہ،این آئی اے کی جمعیة علماءہند اور تبلیغی جماعت پر بھی گہری نظر

Hamari Duniya