16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ضمنی الیکشن: انڈیا نے 4-3 سے این ڈی اے کو روند ڈالا

این ڈی اے ۔ انڈیا

نئی دہلی ، 8 ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
ملک کی 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر 5 ستمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا جمعہ کو اعلان کیا گیا۔ نتائج کے مطابق، بی جے پی تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، جب کہ کانگریس ، ترنمول کانگریس ، سماج وادی پارٹی اور جے ایم ایم، جو اپوزیشن اتحاد (انڈیا) کا حصہ ہے، ایک ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
بی جے پی ( 3 نشستیں)
دھن پور حلقہ اسمبلی: سات اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے کھاتے میں تین سیٹیں ہیں جن میں تریپورہ کی دو اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ شامل ہے۔ تریپورہ کی دھن پور سیٹ پر بی جے پی نے اپنی گرفت برقرار رکھی۔ اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار بندو دیو ناتھ نے اپنے قریبی حریف سی پی آئی (ایم) کے امیدوار کوشک دیبناتھ کو 18871 ووٹوں سے شکست دی۔
باکسنگ نگراسمبلی حلقہ: بی جے پی امیدوار تفضل حسین نے تریپورہ کی باکسنگ نگر اسمبلی سیٹ پر سی پی آئی (ایم) کے میزان حسین کو بڑے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی نے یہ سیٹ سی پی آئی (ایم) سے چھین لی۔ گزشتہ انتخابات میں سی پی آئی (ایم) کے شمس الحق نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی موت کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہوا۔
باگیشور اسمبلی حلقہ: بی جے پی نے ضمنی انتخاب میں اتراکھنڈ کی باگیشور (ریزرو) سیٹ جیت کر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ داس کی اہلیہ پاروتی دیوی کو بی جے پی نے بی جے پی ایم ایل اے چندن رام داس کی موت کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر میدان میں اتارا تھا ، جنہوں نے کانگریس کے بسنت کمار کو 2405 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ چندن داس نے 2007 سے لگاتار چار انتخابات میں یہ سیٹ جیتی تھی۔
کانگریس ( 1)
پوتھوپلی اسمبلی حلقہ: ضمنی انتخاب میں کانگریس کو ایک سیٹ ملی ہے۔ کانگریس امیدوار اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے بیٹے اومن چانڈی نے کیرالہ کی پوتھوپلی اسمبلی سیٹ جیت لی ہے۔ انہوں نے سی پی آئی(ایم) کے امیدوار جیک سی تھامس کو 37719 ووٹوں سے شکست دی۔ یہ سیٹ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
سماج وادی پارٹی ( 1)
گھوسی اسمبلی حلقہ: سماج وادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ نے اتر پردیش کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ سدھاکر سنگھ نے بی جے پی امیدوار دارا سنگھ چوہان کو شکست دی۔ دارا سنگھ چوہان نے 2022 میں ایس پی کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے الیکشن جیتا تھا لیکن اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بی جے پی نے دارا سنگھ چوہان کو اس سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا۔
ترنمول کانگریس ( 1)
دھوپگوری اسمبلی حلقہ: ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی دھوپگوری اسمبلی سیٹ بی جے پی سے چھین لی ہے۔ ٹی ایم سی کے نرمل چندر رائے نے اس سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی تاپسی رائے کو 4313 ووٹوں کے فرق سے شکست دی جو بی جے پی ایم ایل اے بشنو پانڈے کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر سی پی آئی (ایم) کے امیدوار ایشور چندر رائے کی جمع پونجی ضبط ہوگئی۔
جے ایم ایم ( 1 )
ڈمری اسمبلی سیٹ:جھارکھنڈ کی ڈمری اسمبلی سیٹ پر جیت کے ساتھ حکمراں جھارکھنڈ مکتی مورچہ(جے ایم ایم) نے اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ جے ایم ایم ممبراسمبلی جگرناتھ مہتو کے موت کے بعد خالی ہوئی اس سیٹ پر جے ایم ایم کی بے بی دیوی نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے سخت مقابلے میں آجسو امیدوار یشودا دیوی کو شکست دی۔

Related posts

اب کیا کرنے والی ہے مودی حکومت؟مانسون اجلاس کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا،کانگریس نے اٹھائے سوال

Hamari Duniya

سنہری باغ مسجد نئی دہلی کے انہدام پر روک لگائی جائے، صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعدمدنی نے وزیر اعظم کو لکھا خط

Hamari Duniya

سنجر پور معاملہ : معمولی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں سے ہوشیار رہیں عوام

Hamari Duniya