31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈکو 1931کے بعد بدترین شکست کا سامنا، محمد صلاح بنے ہیرو

Manchester United

لندن،07مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
انگلش پریمیئر لیگ میں فٹ بال کلبوں میں سب سے مضبوط ٹیم مانی جانے والی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 92 سالہ تاریخ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے یونائیٹڈ کو 7 گول سے ہرا دیا۔ محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو دو گول بنائے، فرمینو نے ایک گول کیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1931 کے بعد پہلی مرتبہ 0-7 سے شکست ہوئی ہے۔
انگلش پریمیئرلیگ میں لیور پول نے ہوم گراؤنڈ پر روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو آو¿ٹ کلاس کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے ہاف میں گول کے مواقع ضائع کیے لیکن لیورپول کے کوڈی گیکپو نے 43 ویں منٹ میں گول داغ دیا۔

دوسرے ہاف میں تو ریڈ ڈیولز الگ ہی موڈ میں نظر آئے، گول پر گول اور 6 گول داغ دیے۔محمد صلاح، نونز اور گیکپو نے دو، دو گول بنائے، ایک گول فرمینو نے کیا، اسی میچ میں محمد صلاح نے پریمیئر لیگ میں لیورپول کے لیے سب سے زیادہ 129 گول کا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

Related posts

Iran Missile attack Israel ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا،تل ابیب پرمیزائلوں کی بارش،ایران نے حملہ کوہنیہ اورنصراللہ کے قتل کا بدلہ قراردیا

Hamari Duniya

اس رہنما کی ہوئی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال، راہل گاندھی کی رکنیت بھی بحال ہونے کی امید بڑھی

Hamari Duniya

مرکزی حکومت 3 سال سے نہیں کررہی تھی مرکزی حج کمیٹی کی تشکیل، سپریم کورٹ کا الٹی میٹم

Hamari Duniya