32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بڑی خوشخبری، فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بحال

Donald Trump

واشنگٹن،10فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
امریکا کے سابق صدر ڈونالڈٹرمپ کو دوسال بعد آج ایک شاندار خوشخبری مل گئی ہے۔میٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاو¿نٹس 2 سال بعد بحال کردیے ہیں۔میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاو¿نٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے۔گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاو¿نٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔دوسری جانب میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکاو¿نٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی بحالی سے وہ ووٹروں اور سیاسی فنڈ ریزنگ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2021 تک انسٹاگرام پر 23 ملین اور فیس بک پر 34 ملین فالوورز تھے۔

Related posts

امن کے بغیر پائیداری ممکن نہیں،سبھی مذاہب کے لوگوں نے اتحاد کا سنکلپ لیا

Hamari Duniya

جانئے! دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کب ہوگی ووٹنگ؟

Hamari Duniya

ہندوستان اور قطر کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط، 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کر یں گے دونوں ممالک

Hamari Duniya