January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سعودی عرب میں رونالڈو نے ایک اورتاریخی کارنامہ انجام دے دیا

Cristiano Ronaldo

ریاض،10فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
دنیا کے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دے دیا ہے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے لیگ ٹیم النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے 500 گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ ٹیم النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے والے کرسٹیانو رونالڈ کو سعودی عرب کی فٹ بال کلب النصر75ملین ڈالر دے گا۔

Related posts

پرنٹ والیکٹرونک میڈیاکے اردو صحافیوںکو سپاسنامہ اور مومنٹو سے نوازا گیا

Hamari Duniya

جیل کے باتھ روم میں گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوئے ستیندر جین، اسپتال میں داخل

Hamari Duniya

زینت محل اسکول جعفرآباد میں اردو پرنسپل کو ذمہ داری سونپنے کا مطالبہ

Hamari Duniya