تل ابیب،09فروری( ہ س)۔
اسرائیل کے ذریعہ نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جارہے مظالم دنیا کے سامنے ہیں۔ لیکن اسرائیلی فورسز کو اپنے ہی مظالم کی ایک چھوٹی سی قسم نے خود انہیں ہی رونے پر مجبور کردیا۔ فلسطین میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ عام ہے۔ جس کی وجہ سے کئی فلسطینیوں نے اپنی آںکھیں کھو دی ہیں۔ اور وہ دیکھنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے ایک علاقے میں غلط شیلنگ کے نتیجے میں اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار ماسک اور ہیلمٹ ہونے کے باوجود آنسو گیس کی شیلنگ کے دھوئیں کے سامنے بے بس ہوگئے۔اور آنسوگیس کی شیلنگ کے دھوئیں سے ان کی آنکھوں میں جلن ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ رونے پر مجبور ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔