29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب میں32خواتین حرمین ٹرین کی ڈرائیور بن گئیں، کہازائرین کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز

Harman Train

ریاض،23جنوری(ایچ ڈی نیوز)
سعودی عرب کے محکمہ ریلوے میں 32 خواتین ٹریننگ مکمل کرنے کے بعدحرمین ٹرین کی ڈرائیور بن گئی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خواتین کو ایک سال تک حرمین ٹرین چلانے کی تربیت دی گئی۔ پچھلے سال سعودی ریلوے پولی ٹیکنک نے جب ٹرین ڈرائیورز کی آسامیوں پر بھرتی کا اشتہار دیا تھا تو 28 ہزار خواتین نے درخواستیں بھیجی تھیں۔ایک خاتون ٹرین ڈرائیور کا کہنا تھا کہ عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین کی خدمت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔
ان ڈرائیورز میں سے ایک ’ثرا علی الزھرانی‘ نے کہا جب سے سعودی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے ریلوے ’’سرب‘‘نے گذشتہ جنوری میں ملازمت کے مواقع کا اعلان کیا تو میں پہلے سے اس کے لیے درخواست دینے کی خواہاں تھی۔ ذاتی انٹرویو اور ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا اور مجھے سعودی خواتین ٹرین ڈرائیورز کے پہلے بیچ میں سے ایک امیدوار کے طور پر قبول کر لیا گیا۔ اس انتخاب سے ملک کے لیے خدمت کے میرے جذبے میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ہمیں نظریاتی اور عملی دونوں طرح کی تربیت فراہم کی گئی۔ حفاظتی نظام کی آگاہی دی گئی اور ٹرین چلانے کی تربیت فراہم کی گئی۔
ایک اور ڈرائیور ’’روٹیلا یاسر نجار‘‘ نے وضاحت کی کہ سعودی دانشمند قیادت نے سعودی خواتین کو ایک موقع فراہم کیا اور انہیں قوم کی خدمت کے لیے مختلف مقامات پر کام کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ ان مواقع میں حرمین ٹرین پروجیکٹ بھی شامل ہے جو حج اور عمرہ کرنے والوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حرمین ٹرین کے ذریعے ضیوف الرحمن کو زبردست خدمت کی گئی ہے۔

Related posts

Youth Conference ؁وانوں یہ صدائیں آرہی ہیں آبشاروں سے، چٹانیں چور ہو جائیں جو ہو عزم سفر پیدا، طلبہ اور نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں:صدر ایس آئی او

Hamari Duniya

Breaking News … کئی ممالک میں شدید زلزلہ کے جھٹکے، ہلاکتوں کا اندیشہ، تھائی لینڈ اور میانمار میں ایمرجنسی نافذ

Hamari Duniya

سنجر پور معاملہ : معمولی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں سے ہوشیار رہیں عوام

Hamari Duniya