28.1 C
Delhi
November 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری،متعدد حکومتی اداروں نے بھیجے نوٹس،دارالعلوم دیوبند نے دیا جواب

Darul Ualoom

دیوبند،16 جون( رضوان سلمانی ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ طلبہ کے لئے باہر سے کوچنگ نہ لینے کے متعلق جاری کئے گئے ایک اعلان سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیاہے اور اس سلسلہ میں ادارہ کو اقلیتی کمیشن اور چائلڈ کمیشن نے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیاہے۔دارالعلوم دیوبند کی طرف سے تعلیمی اوقات میں ادارہ میں مقیم طلبہ کو دیگر موضوعات جیسے کہ انگریزی تعلیم اور کمپیوٹر کورس وغیرہ پر باہر جاکر سیکھنے پر پابندی کے فیصلے کا اترپردیش اقلیتی کمیشن نے نوٹس لیا ہے، وہیں چائلڈ کمیشن نے اسے بچوں کے ساتھ زیادتی سے تعبیر کرتے ہوئے سہارنپور ڈی ایم کو خط لکھا ہے اور دارالعلوم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقلیتی کمیشن نے شعبہ تعلیمات کے ناظم مولانا حسین احمد ہردواری کو نوٹس جاری کیا ہے اور مجلس تعلیمی کے نگراں مولانا حسین ہریدواری کو 21 جون2023ءدوپہر بارہ بجے تک کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اقلیتی کمیشن کے سکریٹری شکیل احمد صدیقی نے اس سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں کہاکہ سوشل میڈیا سے اترپردیش اقلیتی کمیشن کے صدر کو معلوم ہوا کہ مدرسے میں تعلیم کے دوران طلبہ کسی طرح کی باہری تعلیم جیسے کہ انگریزی وغیرہ نہیں سیکھ سکتے۔

کمیشن نے 15 جون کو جاری اس بیان میں یہ بھی کہا کہ اترپردیش اقلیتی کمیشن 1994 ایکٹ کی دفعہ15 کمیشن کے کسی حکم یا ہدایت کی نافرمانی ایک جرم ہے جو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت قابل سزا ہے۔دریں اثناءنیشنل کمیشن فور پروٹیکٹشن چائلڈ رائٹس نے بھی دارالعلوم کے اعلان پر ڈی ایم کو خط لکھ کر ادارہ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائلڈ کمیشن نے اپنے خط میں لکھا کہ آپ کی توجہ ایک بار پھر دارالعلوم کی طرف سے جاری کیے جانے والے اس قسم کے غیر قانونی اور گمراہ کن نوٹسز کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جس میں بچوں کے حقوق کو صریح طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ حالیہ نوٹس میں طلباءکو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے جو کہ  آر ٹی ای ایکٹ 2009 کے سیکشن 17 کی خلاف ورزی ہے جو کسی بھی بچے کو جسمانی سزا یا ذہنی طور پر ہراساں کرنے سے منع کرتا ہے۔

اھر اس معاملہ میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جمعہ کو اپنے وضاحتی بیان میںکہا کہ دارالعلوم دیوبند انگریزی یا کسی دوسری زبان کے خلاف نہیں ہے، لیکن ادارے کے ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کو باہرسے کوچنگ لینے اور دیگر کوئی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ طلباءکی اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں تاکہ وہ اپنا پورا وقت اس کورس کے لیے وقف کر سکیں جس کے لیے انہوں نے یہاں داخلہ لیا ہے۔مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط خبر چلائی کہ دارالعلوم دیوبند نے انگریزی تعلیم پر پابندی لگا دی ہے، جب کہ ایسا نہیں ہے، بلکہ ادارے میں انگریزی کا الگ شعبہ ہے۔ کمپیوٹر کا الگ شعبہ ہے اور پرائمری میں بچوں کو انگریزی، ہندی، ریاضی، سائنس سمیت تمام تعلیم دی جاتی ہے۔ ہم کسی تعلیم کی مخالفت نہیں ہیں، بلکہ جو طالب علموں کے لیے بہتر ہے، وہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ پابندی صرف ان طلبہ کے لیے ہے جو دارالعلوم دیوبند میں عالم اور فاضل کے کورس کے لیے داخلہ لیتے ہیں، لیکن وہ یہاں پڑھنے کے بجائے شہر کے کسی بھی کوچنگ سینٹر میں جا کر انگریزی یا دیگر مضامین پڑھتے ہیں۔ دارالعلوم میں طلبہ کے لیے 24 گھنٹے الگ تدریسی و تربیتی سرگرمیاں ہیں، ایسی صورت حال میں اگر طلبہ باہر جاتے ہیں تو اس ادارے میں ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔”دار العلوم دیوبند کے ابتدائی درجات کے نصابِ تعلیم میں انگریزی، حساب، سائنس، ہندی وغیرہ سبجیکٹس شامل ہیں، عربی درجات میں عربی زبان، عربی گرامر، فقہ، حدیث اور تفسیر وغیرہ پڑھاکر عالم فاضل بنایا جاتا ہے، دار العلوم کے حالیہ اعلان میں انگریزی پر پابندی کا تعلق صرف ان ہی طلبہ سے ہے۔

مولانا نعمانی نے کہا بہت سے ایسے طلبہ ہیں جو مدرسے میں داخلہ لینے کے باوجود باہر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان سب کو ایسا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اگر ان ہونے کسی بھی کورس میں داخلہ لیا ہے تو اسے دل سے پڑھنا چاہیے اور باہر کے کوچنگ سینٹرسے دوری بنا کر رکھنا چاہیے۔مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے سے این سی پی سی آر اور اقلیتی کمیشن کے نوٹسوں کا جواب دیا جا رہا ہے۔

Related posts

دینی مدارس، ہمارے سماج اور معاشرے کو کیا دے رہے ہیں

Hamari Duniya

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دو طرفہ امور پر چیک وزیر خارجہ لیپاوسکی سے ملاقات کی

Hamari Duniya

شیخ حسینہ نے اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کوبنگلہ دیش کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

Hamari Duniya