14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

یوپی:  تبدیلی مذہب کا الزام لگا کر کوریائی طالبات کے ساتھ بد سلوکی

نئی دہلی، جنوری 24(ایچ ڈی نیوز )۔

اتر پردیش پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں ایک ہجوم کو دو جنوبی کوریائی خواتین کو مارتے ہوئے اور ان پر مذہب کی تبدیلی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کو میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مردوں کا ایک گروپ خواتین کو گھیرے ہوئے ہے اور ان سے پوچھ رہا ہے کہ ان کے آنے کا مقصد کیا ہے اور ان کے ساتھ کون کون ہے۔ ہجوم میں سے کسی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’صرف ایک ہی دیوتا ’رام‘ ہے، دوسرا کوئی نہیں۔ یہ عیسائی مشنری ہیں، جو یہاں آنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔‘‘ہجوم کے کچھ ارکان کو ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگاتے بھی سنا گیا۔

سرکل آفیسر (سول لائنز) اروند کمار نے بتایا کہ قریب ہی کی ایک پولیس ٹیم نے معاملے کو قابو میں کیا اور خواتین کو ان کے ہوٹل پہنچایا۔انھوں نے کہا ’’ایک مقامی انٹیلیجنس افسر کو ان کے لیے تعینات کیا گیا تھا، وہ ہر وقت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ اتوار کو انھوں نے دہلی کے لیے فلائٹ لی، جہاں سے وہ پیر کو اپنے ملک واپس چلی جائیں گی۔‘‘

Related posts

سدرشن نیوز کے فرضی خبروں پر ہائی کورٹ برہم، کہا فوراً ہٹاؤ

Hamari Duniya

سپریم کورٹ منی پور فساد پر مرکز اور ریاستی حکومت پر شدید برہم

سپریم کورٹ کا منی پور تشدد پراظہار تشویش،مرکزی اور ریاستی حکومت کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت:

Hamari Duniya

اپنے کے خلاف مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اترا ایران،حجاب کے خلاف جاری مظاہرے کی بتائی سچائی

Hamari Duniya