24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

 کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

دہرادون میں ڈیوائڈر سے ٹکرائی کار،پیر میں شدید چوٹ،اسپتال میں زیر علاج

نئی دہلی،30 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)

سخت سردی اور کہرے کے درمیان آج صبح ہندوستانی ٹیم کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت کی کار کا حادثہ ہو گیا ۔جس میں انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رڑکی کے گروکل نارسن علاقے میں پیش آیا ہے ۔پنت کی کار بری طرح تباہ ہو گئی ہے ۔اس حادثے میں انہیں پیر میں شدیدگہرے زخم آئے ہیں،اس کے علاوہ جسم پربھی متعدد جگہوں پرچوٹیں لگی ہیں۔

بتایا جا رہا ہےکہ کار ڈیوائڈر سے ٹکراگئی اور ٹکر اتنا زبر دست تھا کی کار میں آگ لگ گئی۔کار کی کھڑکی توڑ کر پنت اہر نکلے ۔حادثے کے بعد فوری طور پر  لوگوں نے 108 ایمبولینس کی مدد سے پنت کورڑکی کے سول اسپتال میں داخل کرایا   ۔ڈاکٹروں کے مطابق رشبھ پنت کے پیرمیں گہرا زخم ہے ،ان کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی ۔فی الحال ڈاکٹروں نے انہیں میکس دہرادون ریفر کر دیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے مسلمانوں کا مسئلہ اٹھائے گی جمعیة علمائ

Hamari Duniya

بھارت سے شکست کے بعدپاکستانی کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں

Hamari Duniya

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا

جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ:

Hamari Duniya