سڈنی:پاکستان ابھی ٹی 20عالمی کپ میں بھارت سے ملی شرمناک شکست کو بھلانہیں پایا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں ہوئی شکست کابہت افسوس ہے، کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں اور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ امیدیں ہماری زندہ ضرور ہیں، جب تک گروپ کی آخری گیند نہ ہوجائے امید برقرار رہے گی۔شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہم 2 پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہوگیا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ لیکن اس کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ دونوں میچ ہم غلط وقت پر ہارے اور یہ دونوں شکست ورلڈ کپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھات اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہماے ہاتھ میں تھے، اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف پاکستان کو صرف130رنوں کا ہدف ملا تھا جسے پاکستانی ٹیم حاصل نہیں کرسکی اور یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لئے بہت بھاری پڑرہا ہے۔
previous post