نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
وزیراعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا با مودی کا جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ سو(100)سال کی تھیں۔ ہیرا با نے احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں صبح 3:30ببجے آخری سانس لی۔
وزیراعظم احمد آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے ماں ہیرا با کو خراج عقیدت پیش کی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی ماں کو منگل کو اچانک سانس لینے میں دشواری پیش آنے لگی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں کف کی بھی شکایت تھی۔ اس کے بعد انہیں آنا فانا میں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال کے کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی احمد آباد پہنچ گئے ہیں۔ ہیرا با کی جسد خاکی کو وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے گھر لایا گیا ہے۔ وزیراعظم تھوڑی دیر میں چھوٹے بھائی کے گھر پہنچیں گے۔ یہیں ان کی ماں رہتی تھیں۔ خبر یہ بھی ہے کی ان کی آخری رسومات میں صرف خاندان کے افراد ہی شامل ہوں گے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ماں کو خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا با مودی کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ایک ماں کا دنیا سے چلا جانا کسی بھی شخص کی زندگی میں ایسا صفر لاتا ہے۔ جس کو پر کرنا ناممکن ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے خاندان کے تیئں اپنی تعزیت کی ا اظہار کرتا ہوں ۔ ان کے علاوہ سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ، یوپی کے وزیراعلی ہوگی آدتیہ ناتھ، امت شاہ ، جے پی نڈا، پرینکا گاندھی سمیت ملک کے بڑے رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔