21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

پرتاب گڑھ کے معروف عالم مولانا فاروق قاسمی کو دھار دار ہتھیار سے شہید کردیا گیا

جمعیۃعلماء ہند کے صدر و ناظم عمومی کا اظہار ملال اور پولس انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ:

نئی دہلی 8جون :ایچ ڈی نیوز ) معروف عالم مولانا محمد فاروق قاسمی کو سون پور میں کچھ افراد نے ظالمانہ حملہ کرتے ہوئے دھار دا ہتھیار سے قتل کر دیا ۔مرحوم کے ساتھ پیش آمدہ ظالمانہ واقعہ اور اس میں ان کی شہادت پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃعلماء ہند اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔واضح ہو کہ مولانا کو ان کے وطن سون پور گاؤں میں کچھ افراد نے دھار دار ہتھیار سےشہید کرکے نعش کو ان کے گھر کے سامنے چھوڑ دی ( انا للہ و ا نا الیہ رجعون) ۔مولانا مرحوم جامعہ عبداللہ بن مسعود شہر پرتاب گڑھ کے مہتمم تھے ۔ موصوف جمعیۃ علماء ہند کے مخلص سپاہی اور علاقے میں فریقین میں صلح جوئی اور عوامی خدمت کے لیے معروف تھے۔ اس کے علاوہ متعدد دینی و اصلاحی سرگرمیوں میں معاون اور شریک کار رہے۔ان کے خسر مولانا یار محمد خاں ؒ حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے خاص شاگرد اور خادم تھے ۔پورا خاندان خانوادۂ مدنی کی محبت وعقیدت کا اسیر ہے اور گھر کا ہر فرد حفظ قرآن کی نعمت کا حامل ہے ۔جمعیۃ علماء ہند نے اس قلق آمیز حادثہ پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار یگانگت کیا ہے اور یوپی سرکار اور پولس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔اس موقع پر صدر جمعیۃعلماء ہند نے جمعیۃ کے جمیع احباب و متعلقین اور ارباب مدارس سے مولانا موصوف کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کے ا ہتمام کی اپیل کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو (آمین)دریں اثنا جمعیۃ علماء پرتاب گڑھ کا ایک وفد صدر جمعیۃ علماء پرتاب گڑھ مفتی جمیل الرحمن کی قیادت میں سون پور گاؤں پہنچ گیا ہے ۔ وفد نے پولس انتظامیہ سےملاقات کرکے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیاجائے ، مزید اہل خانہ کو پچاس لاکھ مالی معاوضہ دیا جائے ۔ جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی سون پور گاؤ ں کے لیے دہلی سے روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ اہل خانہ سے مل کر تعزیت مسنونہ پیش کریں گے۔مذکورہ اطلاع جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے دی ہے۔

Related posts

اب ساؤتھ فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے شاہ رخ خان

Hamari Duniya

پریس کلب کیرانہ: شریف احمد منصوری کی 13ویں برسی پر تعزیتی میٹنگ۔

شریف احمد منصوری نے اردو کے معروف اخبارات روزنامہ پرتاپ،روزنامہ قومی آواز اورروزنامہ ہند سماچارمیں اپنی خدمات اردو کے صحافی کے طور پر دی ۔:

Hamari Duniya

یوپی میں بلڈوزروں کے نشانے پر مسلمانوں کے تعلیمی اداروں، اس بڑے مسلم لیڈر کا انٹر کالج زمیں بوس

Hamari Duniya