26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

 وزیرا عظم کی ماں کا انتقال ،گاندھی نگر میں آخری رسوم ادا،پی ایم نے دی مکھ اگنی

احمد آباد ،نئی دہلی،30 دسمبر:

وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا بین آج علی الصبح ساڑھے تین بجے احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کی آخری رسوم گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ میں ادا کی گئی۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی سمیت  خاندان کے دیگر ممبران اوربی جے پی کے متعدد رہنماموجود تھے۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد پہنچے اور چھوٹے بھائی پنکج مودی کے گھر پہنچ کر ماں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے بھائیوں نے ماں کی ارتھی کو کندھا دیا۔گاندھی نگر کے سیکٹر30 واقع شمشان گھاٹ میں آخری رسوم ادا کی گئی ،وزیر اعظم نے مکھ اگنی دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ماں کو ٹوئٹ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ میں جب ان سے سوویں یوم پیدائش پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ کام کرو بدھی سے اور زندگی جیو سدھی سے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں کے انتقال پرمتعدد رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ  جاری ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ  اس دکھ کی گھڑی میں پورا ملک وزیر اعظم کے ساتھ ہے ۔ اس کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،صابق نائب صدر وینکیا نائیڈو ،وزیر داخلہ امت  شاہ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی ،بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا،اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ،گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل،مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت متعدد رہنماؤں نے ٹوئٹ کے ذریعہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم کی ماں ہیرا بین کو منگل کو اچانک سانس لینے میں دقت ہونے لگی تھی اس کے بعد انہیں فوری طور پر یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جمعرات کو اسپتال کی جانب سے بیان جاری کرکے بتایا گیا تھا کہ ان کی طبیعت میں بہتری ہو رہی ہے ان کو گھر بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے  لیکن جمعہ کی صبح اچانک ان کا انتقال ہو گیا۔

Related posts

Assam Foreign Tribunal: جمعیة علماءآسام فارن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ جائے گی

Hamari Duniya

ایک دو نہیں بلکہ اتنی ٹرینیں آپس میں ٹکرائیں،سینکڑوں کی موت، ہزاروں زخمی، فوج نے سنبھالی کمان،جائے حادثہ کا دورہ کریں گے وزیراعظم

Hamari Duniya

ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اعظم بیگ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے لندن روانہ

Hamari Duniya