Hamari Duniya
Breaking News کھیل

دارالعلوم فیض محمدی میں’سالانہ ثقافتی پروگرام کے تحت کبڈی‘کا انعقاد

Kabaddi
 لکشمی پور مہراج گنج(ایچ ڈی نیوز)۔
 دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں ادارہ کے طلباءکے مابین” کبڈی مقابلہ،، کا ایک شاندار پروگرام ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ندوی کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔
  پروگرام کے آغاز سے قبل مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کبڈی اورورزشی کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: جسمانی ورزش کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے، کھیل کود اور کبڈی سے انسانی دماغ کی نشو ونما ہوتی ہے اورانسان چاق وچوبند ر ہتا ہے۔ بدقسمتی سے آج کل نئی نسل کی توجہ کھیلوں سے ہٹ کر اسمارٹ فون ، فیس بک ، وہائٹس ایپ ، اور ویڈیو گیمز پر ہوگئی ہے ، جس کے مضر اثرات ان کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھنے اور قسمت سنوارنے کی ضرورت ہے۔
کبڈی مقابلہ
دارالعلوم فیض محمد میں کبڈی مقابلے کا انعقاد
واضح رہے کہ اس مقابلہ میں طلبا کی چار ٹیموں نے حصہ لیا ، ان میں سے ہر ایک نے اپنے پالے میں کامیابی کو لانے کی بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کوشش کی۔ ریفری کافریضہ انجام دینے والے مفتی محمدانتخاب ندوی اور حافظ ذبیح اللہ کے فیصلہ کے بعد” ریڈ ہاو ¿س ،، کو اول پوزیشن ، اور”گرین ہاو ¿س ،، کو دوسری پوزیشن قرار دیا گیا، بعد ازاں فاتحین کو اساتذہ کرام بالخصوص مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی کے ہاتھوں ، شیلڈ ومیڈل دیکر تمام مساہمین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 
  اس موقع پر طلبہ وطالبات ، انکے سرپرستان کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا ظل الرحمان ندوی ، مولانا محمد سعید قاسمی، مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا شکراللہ قاسمی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، حافظ وسیم احمد ، حافظ ذبیح اللہ ، حافظ عبداللہ ، حافظ محمد ناظم حلیمی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاویدا حمد ، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر جمیل احمد ، ماسٹر ہردیا نند کشواہا،ماسٹر عصب الدین ، وغیرہ موجودتھے۔

Related posts

چین نے ایشیائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کے سارے گولڈ میڈل جیت لئے

Hamari Duniya

بے روزگاروں کیلئے شاندار خوشخبری، جامعہ ہمدرد میں لگے گا میگا جاب میلہ

Hamari Duniya

لوک سبھا نے پریس اور جرائد کے رجسٹریشن کے بل کو منظوری دی،پریس کی آزادی اور کاروبار میں آسانی کے نئے دور کا آغاز

Hamari Duniya