26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔’بھارت جوڑو یاترا‘:راہل گاندھی کے ساتھ پیدل چلے ریاستی کانگریس صدر نانا بھائی پٹولے اور اقلیتی شعبہ کے انچارج احمد خان 

Rahul Gandhi- Bharat Jodo -Yatra
ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت مہاراشٹر میں پورے جوش وخروش کیساتھ چل رہی ہے اور اسے زبردست حمایت بھی مل رہی ہے۔ آج کے ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں مہاراشٹر ریاست کے کانگریس کمیٹی کے صدر نانا بھائی پٹولے اور مہاراشٹر اقلیتی شعبہ کے انچارج مسٹر احمد خان  بھی شامل ہوئے اور راہل گاندھی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں جان ڈالی اور یاترا میں شامل لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ایک دن کے آرام کے بعد پیر کی صبح 6بجے مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے ہنگولی ضلع کے کملانوری کے وسپنگرا پھاٹا سے دوبارہ شروع ہوئی۔کالامانوری میں راہل کے ایک روزہ قیام کے دوران کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ نے راجیو ساتو میموریل کا دورہ کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق یاترا صبح 10بجے ضلع کے شیو لیلا پیلس تروپتی نگر پہنچی جہاں سب لوگوں نے آرام کیا۔ مقامی لوگوں سے بات کرنے کے بعد مسٹر گاندھی شام 4بجے دوبارہ پد یاترا شروع کی اور شام 7بجے کالیگاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہنگولی ضلع کے چنچلا میں ودت پھاٹا پر رات میں قیام کریں گے پھر دوسرے دن صبح بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگی۔

Related posts

اوکھلا اسمبلی حلقہ شاہین باغ کے مسائل پر ویلفیئر پارٹی کی میٹنگ

Hamari Duniya

مہاراشٹر میں لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں افراد کے دبنے کا خدشہ

Hamari Duniya

ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اعظم بیگ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے لندن روانہ

Hamari Duniya