14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

سربیا میں منایا گیاہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسو، نائب وزیراعظم نے جاری کیا خصوصی ڈاک ٹکٹ 

Azadi Ka Amrit Mahotsav
بلغراد،(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر، پوسٹ آف سربیا نے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک شمارہ شائع کیا ہے، جو بلغراد میں ہندوستانی سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک تقریب میں عوام کو پیش کیا گیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ سربیا پوسٹ نے آج #آزادی۔کا۔امرت۔مہوتسو، ہماری آزادی کی 75ویں سالگرہ کے اعزاز میں ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ سربیا کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی موجودگی نے ہمارے قریبی تعلقات کو واضح کیا ہے۔
جمہوریہ سربیا کے پہلے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور کے وزیرایویکا ڈیسک ، سربیا میں ہندوستان کے سفیر سنجیو کوہلی اور سربیا پوسٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر زوران ڈور دیوک نے اس سالگرہ کی اہمیت، تعلقات کی استواری ، روایتی دوستی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر بات کی۔ وزیر ڈیسیک نے ہندوستان کے تئیں انتہائی احترام اور دوستی کے اظہار کے طور پر سربیا پوسٹ کے ذریعہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی اشاعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہندوستان کی حکومت اور عوام کو ریاست کی آزادی کے ۷۵ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے سفیر سنجیو کوہلی نے اس گرم جوشی کیلئے پوسٹ آف سربیا کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا ہندوستان اور سربیا کے درمیان تاریخی دوستی کا بین ثبوت ہے ۔

Related posts

کیوں فرانس سے بلجیم تک سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں لوگ؟

Hamari Duniya

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑی پر تباہ کن راکٹ حملہ، اسرائیل کا آئرن ڈوم فیل، 12 اسرائیلی مرے

Hamari Duniya